BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

وزیر اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانا قابل ستائش اقدام ہے، لاہور چیمبر

  • کم آمدنی والے طبقے کے لیے موبائل ایپ کے ذریعے ٹارگٹڈ سبسڈی کے نظام کا بھی خیر مقدم
شائع اپ ڈیٹ

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کے صدر فہیم الرحمان سہگل نے عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور شدید دباؤ کے باوجود پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلے کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور عالمی توانائی مارکیٹ میں عدم استحکام کے باعث کئی ممالک ایندھن کی قلت اور مہنگائی کا شکار ہیں، ایسے میں پاکستانی عوام کو قیمتوں کے بوجھ سے بچانا ایک بروقت اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔

ایل سی سی آئی کے صدر کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 95 روپے اور ڈیزل میں 203 روپے فی لیٹر اضافے کی تجاویز مسترد کرنا معاشی سرگرمیوں کے تحفظ اور عوامی ریلیف کے عزم کا مظہر ہے۔ ایندھن کی قیمتیں براہِ راست صنعتی پیداوار، نقل و حمل اور زراعت پر اثر انداز ہوتی ہیں، لہٰذا اس استحکام سے مہنگائی کی نئی لہر کو روکنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کم آمدنی والے طبقے کے لیے موبائل ایپ کے ذریعے ٹارگٹڈ سبسڈی کے نظام کا بھی خیر مقدم کیا اور اسے شفافیت کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا۔ فہیم الرحمان سہگل نے مزید کہا کہ حکومت کے کفایت شعاری کے اقدامات سے معاشی چیلنجز پر قابو پانے میں مدد ملے گی، تاہم شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ توانائی کی بچت کو اپنا شعار بنائیں۔

Comments

200 حروف