دنیا
ہماری سرزمین پر حملوں کی ذمہ داری کسی فریق نے قبول نہیں کی،عمان
- بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام ان حملوں کے ذرائع اور مقاصد کی تحقیقات کر رہے ہیں تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
عمان کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتی ہے اور اب تک کسی بھی فریق نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام ان حملوں کے ذرائع اور مقاصد کی تحقیقات کر رہے ہیں تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
عمان نے ہفتے کے روز بتایا تھا کہ خلیجی ملک کی صلالہ بندرگاہ پر ڈرون حملے میں ایک کارکن زخمی ہوا۔ بعد ازاں ڈنمارک کی کنٹینر شپنگ کمپنی ما یرسک نے کہا کہ اس نے اس حملے کے بعد بندرگاہ پر اپنی کارروائیاں عارضی طور پر روک دی ہیں۔























Comments