BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی انفینٹی کا ملک گیر سفر مکمل، لاہور پہنچ گئی

  • شاہکار ٹرافی 18 ماہر کاریگروں کی 2,600 گھنٹوں کی انتھک محنت کا نتیجہ، رونمائی 11مارچ کو کراچی میں ہوئی تھی، حیدرآباد، اسلام آباد، پشاور ودیگر علاقوں میں لے جایا گیا
شائع اپ ڈیٹ

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی خوبصورت انفینٹی ٹرافی ملک کے مختلف سیاحتی اور تاریخی مقامات کا یادگار سفر طے کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئی ہے۔ حنیف جیولرز کی تیار کردہ یہ شاہکار ٹرافی 18 ماہر کاریگروں کی 2,600 گھنٹوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

اس ٹرافی کی رونمائی 11 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر اور فرنچائز نمائندوں کی موجودگی میں کی گئی تھی۔ اپنے سفر کے دوران ٹرافی کو کراچی میں مزار قائد، ایمپریس مارکیٹ اور سی ویو لے جایا گیا، جس کے بعد اس نے مکلی کے قبرستان، شاہ جہاں مسجد اور حیدرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کا رخ کیا۔ اسلام آباد میں فیصل مسجد اور پاکستان مونیومنٹ کے بعد ٹرافی نے اسکردو کی وادیوں، خپلو فورٹ اور کٹپناہ ریگستان کی سیر کی۔ پشاور میں سیٹھی محلہ اور عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کے دورے کے بعد اب یہ لاہور کے قلعہ، مینارِ پاکستان اور بادشاہی مسجد پہنچ چکی ہے۔

ٹرافی کی بنیاد پر 8 قیمتی پتھر تمام فرنچائزز کے رنگوں کی نمائندگی کرتے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 1,600 جواہرات اور چاند ستارے کا ڈیزائن اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتا ہے۔ پی ایس ایل 11 کا میدان 26 مارچ سے سجے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

Comments are closed.