BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

مستحق طبقات کو اہدافی ریلیف فراہم کیا جائے گا، محمد اورنگزیب

توانائی کی فراہمی کی صورتحال اپریل تک بہتر ہو جائے گی اور ملک کو کسی بڑے بحران کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، وزیر خزانہ
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے 69 ارب روپے کا بوجھ برداشت کیا تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

وہ اتوار کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے لیے خطرات پیدا کر سکتی ہے، جس کے باعث سپلائی چین بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ توانائی کی فراہمی کی صورتحال اپریل تک بہتر ہو جائے گی اور ملک کو کسی بڑے بحران کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام پر مالی بوجھ کو کم سے کم رکھنا ہے اور اس مقصد کے لیے مختلف سطحوں پر مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے حکومت سنجیدہ اور جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وسائل لامحدود نہیں ہوتے، اس لیے ضروری ہے کہ پائیدار اور دیرپا حل تلاش کیے جائیں۔ اس ضمن میں طلب کے مؤثر انتظام، توانائی کے بہتر استعمال اور غیر ضروری کھپت میں کمی کے لیے بچت کے اقدامات کو فروغ دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ مستحق اور کم آمدنی والے طبقات کے لیے ایک ہدفی ریلیف پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کا مقصد مہنگائی کے اثرات کو کم کرنا اور حقیقی ضرورت مند افراد کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے عوام، ماہرین معاشیات اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دی کہ وہ حکومت کو اپنی تجاویز دیں تاکہ بہتر اور مؤثر پالیسی سازی ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے اس بات کا بھی حوالہ دیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے حالیہ خطاب میں ملک کو درپیش معاشی اور توانائی کے چیلنجز پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے اور حکومت ان مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے عید الفطر کے موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کی اور ملک میں پائیدار استحکام، ترقی اور سلامتی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مشترکہ کوششوں اور ذمہ دارانہ طرز عمل کے ذریعے پاکستان موجودہ چیلنجز پر کامیابی سے قابو پا لے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف