کاروبار اور معیشت
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ہزار 10 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا۔
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ہزار 10 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے پر مستحکم رہا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 لاکھ 49 ہزار41 روپے پربرقرار رہی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے کے ساتھ 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی قیمت 75 روپے کمی سے 8494 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔

























Comments