BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کھیل

چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

  • سرفراز احمد نے تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر 6 ہزار سے زائد رنز بنائے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد، جنہوں نے 2017 میں اپنی قوم کو پہلا چیمپئنز ٹرافی ٹائٹل جتوایا تھا نے اتوار کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی میں پیدا ہونے والے وکٹ کیپر بیٹر نے تقریباً دو دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں 54 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 61 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر 6 ہزار سے زائد رنز بنائے جبکہ بطور وکٹ کیپر 315 کیچز پکڑے اور 56 اسٹمپ آؤٹ کیے۔

38 سالہ سرفراز احمد نے 2017 میں پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں اس وقت تاریخی کامیابی دلوائی جب اوول کے میدان پر کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ اس سے قبل انہوں نے 2006 میں انڈر 19 ٹیم کو بھی ورلڈ کپ جتوایا تھا۔

سرفراز احمد نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔ 2006 میں انڈر 19 ٹیم کو ورلڈ ٹائٹل جتوانے سے لے کر 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اٹھانے تک گرین شرٹس میں گزارا ہوا ہر لمحہ میرے لیے بہت خاص رہا ہے۔

تمام فارمیٹس میں پاکستان کی کپتانی کرنا کسی خواب کے سچ ہونے جیسا تھا۔ میں نے ہمیشہ نڈر ہو کر کرکٹ کھیلنے اور ایک متحد ٹیم بنانے کی کوشش کی۔

اپنی کپتانی کے دوران بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی اور دیگر کھلاڑیوں کو میچ ونر بنتے دیکھنا میری سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

سرفراز احمد نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 100 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی قیادت کی اور اپنی کپتانی میں ٹیم کو ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن تک بھی پہنچایا۔

Comments

200 حروف