BR100 Decreased By (-0.07%)
BR30 Decreased By (-0.05%)
KSE100 Increased By (0.1%)
KSE30 Increased By (0.05%)
BAFL 56.98 Increased By ▲ 0.25 (0.44%)
BIPL 27.05 Increased By ▲ 0.07 (0.26%)
BOP 33.86 Increased By ▲ 0.11 (0.33%)
CNERGY 10.12 Increased By ▲ 0.24 (2.43%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.20 (1.11%)
DGKC 204.69 Decreased By ▼ -0.24 (-0.12%)
FABL 99.85 Decreased By ▼ -0.25 (-0.25%)
FCCL 53.30 Increased By ▲ 0.21 (0.4%)
FFL 16.55 Increased By ▲ 0.03 (0.18%)
GGL 25.23 Increased By ▲ 0.39 (1.57%)
HBL 300.07 Increased By ▲ 0.25 (0.08%)
HUBC 218.40 Increased By ▲ 1.32 (0.61%)
HUMNL 10.72 Increased By ▲ 0.11 (1.04%)
KEL 7.23 Increased By ▲ 0.01 (0.14%)
LOTCHEM 29.80 Increased By ▲ 0.49 (1.67%)
MLCF 91.65 Decreased By ▼ -0.51 (-0.55%)
OGDC 318.48 Increased By ▲ 2.19 (0.69%)
PAEL 42.10 Increased By ▲ 0.06 (0.14%)
PIBTL 16.55 Increased By ▲ 0.14 (0.85%)
PIOC 300.79 Increased By ▲ 0.55 (0.18%)
PPL 218.33 Increased By ▲ 1.49 (0.69%)
PRL 52.16 Increased By ▲ 1.30 (2.56%)
SNGP 101.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.14%)
SSGC 26.72 Decreased By ▼ -0.26 (-0.96%)
TELE 8.59 Decreased By ▼ -0.06 (-0.69%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
TRG 59.25 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
UNITY 10.23 Decreased By ▼ -0.07 (-0.68%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

پاکستانی آئی ٹی کمپنی نے آسٹریلوی ادارے کے ساتھ 1.23 ملین ڈالرز کا معاہدہ

  • اہم پیش رفت سے متعلق اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا گیا، معاہدہ 5 سال کی مدت کیلئے ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان میں قائم آئی ٹی کمپنی آئٹانز ٹیکنالوجیز لمیٹڈ نے آسٹریلیا کیپٹل ٹیریٹری میں پانی کی فراہمی کے سب سے بڑے ادارے آئیکون واٹر لمیٹڈ کے ساتھ 1.75 ملین آسٹریلوی ڈالر (تقریباً 1.23 ملین امریکی ڈالر) مالیت کا بین الاقوامی معاہدہ کرلیا ہے۔

کمپنی نے اس اہم پیشرفت سے متعلق پیر کو اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کردیا ۔

نوٹس کے مطابق کمپنی نے آئیکون واٹر لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ان کے انٹیگریشن آرکیٹیکچر ڈیپلائمنٹ (انضمامی ڈھانچے کی تنصیب) کے کام کو مکمل کیا جائے گا۔

نوٹس میں بتایا گیا کہ یہ معاہدہ 5 سال کی مدت کیلئے ہے جس کی مجموعی مالیت 1.75 ملین آسٹریلوی ڈالر ہے۔

آئیکون واٹر لمیٹڈ پانی اور استعمال شدہ پانی کی فراہمی کا ایک عوامی ادارہ ہے جس کی ملکیت آسٹریلوی دارالحکومت (اے سی ٹی) کے پاس ہے۔ یہ کمپنی آسٹریلوی دارالحکومت کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے نظام کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرتی ہے۔

آئیکون واٹر ایکٹیو اے جی ایل میں بھی 50 فیصد کی حصہ دار ہے جو آسٹریلوی دارالحکومت اور جنوب مشرقی نیو ساؤتھ ویلز میں بجلی اور گیس کی خدمات فراہم کرنے والا ایک کثیر المقاصد ادارہ ہے۔

دوسری جانب، آئٹانز ٹیکنالوجیز لمیٹڈ پاکستان میں 1990 میں بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی رجسٹرڈ ہوئی تھی۔ اس کمپنی کو پہلے ظہور کاٹن ملز لمیٹڈ کے نام سے جانا جاتا تھا۔

مارچ 2025 میں لاہور ہائی کورٹ نے کمپنی اور آئٹانز ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ’ کے انضمام کی منظوری دی جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2023 سے ہوا۔

اس انضمام کے بعد، کمپنی کی بنیادی کاروباری سرگرمیوں میں سافٹ ویئر کی تیاری ، تنصیب اور نفاذ کے ساتھ ساتھ آئی ٹی سے متعلق دیگر سامان اور خدمات کی فراہمی شامل ہوگئی ہے۔ مزید برآں کمپنی آئی ٹی کنسلٹنسی (مشاورتی) خدمات بھی فراہم کرتی ہے۔

Comments

200 حروف