بنگلادیش نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- قومی ٹیم 291 رنز کے تعاقب میں 279 رنز پر ڈھیر ہوگئی
بنگلا دیش نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 11 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
میرپور میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم 291 رنز کے تعاقب میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے سلمان آغا 106 رنز بنا کر نمایاں رہے، تاہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے۔
دیگر بلے بازوں میں سعد مسعود 38، کپتان شاہین شاہ آفریدی 37، عبدالصمد 34، غازی غوری 29، فہیم اشرف 9، صاحبزادہ فرحان 6، معاذ صداقت 6، محمد رضوان 4 اور حارث رؤف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلا دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 4، مستفیض الرحمان نے 3 اور ناہید رانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رشاد حسین نے 1 وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں بنگلادیش نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے تنزید حسن شاندار 107 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ توحید ہردوئے 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیو کو آؤٹ کیا۔ ابرار احمد اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔






















Comments