BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
کاروبار اور معیشت

مشرقِ وسطیٰ میں تیل بحران: پاکستان میں ایندھن کی سپلائی مستحکم ہے، ترجمان وزیرِاعظم

  • پٹرول اور ڈیزیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے پاکستانی صارفین کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے ،مبشر زیدی
شائع اپ ڈیٹ

غیرملکی میڈیا کیلئے وزیرِاعظم کے ترجمان مشرف زیدی نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑھتے ہوئے اتار چڑھاؤ کے باوجود پاکستان میں ایندھن کی سپلائی چین مستحکم ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکام کسی بھی قسم کی قلت کو روکنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور صارفین پر پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

بدھ کو بلومبرگ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مشرف زیدی نے کہا کہ سپلائی چین، اسٹاک اور فعال معاہدوں کے لحاظ سے جہاں ہمیں معلوم ہے کہ ترسیل (پشمنٹس) راستے میں ہے ،حالات مستحکم بلکہ بہتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے پاکستانی صارفین کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 55 روپے فی لٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔

نتیجتاً ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمت 335.86 روپے فی لٹر مقرر کردی گئی جبکہ پٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 266.17 روپے سے بڑھا کر 321.17 روپے فی لٹر کر دی گئی ہے جو کہ 17 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

مشرف زیدی نے وضاحت کی کہ حکومت کی اولین ترجیح ایندھن کی قلت کو روکنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے پاکستان میں اصل کام یہ یقینی بنانا ہے کہ گیس اسٹیشن یا سڑکوں پر قیمت چاہے جو بھی ہو، پاکستانی صارف کو ایندھن یا رسد کی کسی بھی قسم کی تباہ کن یا خطرناک قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے اس موقف کا اعادہ کیا کہ ایندھن کی قیمتوں میں بروقت (یا قبل از وقت) اضافے نے سپلائی چین کو سہارا دینے (مستحکم رکھنے) میں مدد فراہم کی ہے۔

ہم نے آغاز ہی میں مشکل فیصلے کرکے طویل مدتی بحران کے خطرے کو کم کردیا ہے۔ پاکستان دنیا کے ان پہلے ممالک میں سے ایک ہو سکتا ہے جس نے مستقبل میں ہونے والے حالات کا پیشگی اندازہ لگاتے ہوئے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

اس (اقدام) نے ہماری سپلائی چین کے تسلسل کے حوالے سے پاکستان کو تحفظ فراہم کیا ہے، کیونکہ اب ہماری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ذخائر کو برقرار رکھنے کے ذمہ دار افراد کے پاس وہ ضروری مالی گنجائش موجود ہے جو انہیں سپلائی چین کے مختلف ذرائع کو بروئے کار لانے کے لیے درکار ہوتی ہے۔

شپنگ کے دورانیے کی وضاحت کرتے ہوئے مشرف زیدی نے کہا کہ ایندھن کو پاکستان پہنچنے میں 5 سے 6 دن لگتے ہیںلیکن آبنائے ہرمز کی صورتحال کی وجہ سے وہ سپلائی چینز بند ہیں۔

جبکہ آبنائے ہرمز کے گرد پیدا ہونے والے تعطل کی وجہ سے متبادل راستوں کے ذریعے ترسیل میں 18 سے 20 دن لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال (تیل کی فراہمی میں) ایک بڑا خلا پیدا کردیتی ہے۔

پاکستان نے پیر کو ایک جامع قومی کفایت شعاری پالیسی پیش کی ہے جس کا مقصد سرکاری اخراجات میں کمی لانا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد جاری مشرقِ وسطیٰ کے تنازع اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے عالمی توانائی کے بحران کے تناظر میں ایندھن کی بچت کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔

Comments

200 حروف