آپریشن غضب للحق : جھڑپوں کے دوران 481 افغان طالبان ہلاک، 696 زخمی، عطا اللہ تارڑ
- افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان، 696 جنگجو زخمی، 35 چوکیوں پر قبضہ، وفاقی وزیر اطلاعات کی ایکس پر پوسٹ
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت جاری کارروائیوں کے دوران اب تک کم از کم 481 افغان طالبان جنگجو ہلاک اور 696 زخمی ہو چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 226 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئیں، جبکہ 35 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا۔
اس کے علاوہ جاری کردہ اعداد و شمار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 198 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانے (آرٹلری گنز) بھی تباہ کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاری فوجی مہم کے حصے کے طور پر فضائی کارروائیوں کے ذریعے افغانستان بھر میں 56 مقامات کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
عطا اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن تاحال جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز سرحد کے ساتھ اور سرحد پار عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آپریشنل اپ ڈیٹ دیتے ہوئے وزیرِ اطلاعات نے بتایا کہ حالیہ جھڑپوں کے دوران مزید کم از کم 67 افغان طالبان جنگجو مارے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان جھڑپوں میں ایک سپاہی شہید اور پانچ دیگر زخمی ہوئے۔

























Comments