BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

بلوچستان کے علاقے ژوب میں سینیٹائزیشن آپریشن، 10 دہشت گرد مارے گئے

  • ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، آئی ایس پی آر
شائع اپ ڈیٹ

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

جمعرات کو جاری آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق یہ کارروائی 25 فروری کو اس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے تسلسل میں کی گئی جو 24 فروری کو اسی ضلع میں کیا گیا تھا، جس میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج سے وابستہ مشتبہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے میں جامع کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آپریشن کے دوران فورسز نے مختلف راستوں پر خوارج کا پیچھا کیا اور ان کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ پاک فوج کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ علاقے سے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن تاحال جاری ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی بیخ کنی تک جاری رہے گی۔

Comments

Comments are closed.