پاکستان
عید الفطر، 19 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، محکمہ موسمیات
- چونکہ 29 رمضان (19 مارچ) کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، اس لیے عید الفطر بروز ہفتہ 21 مارچ کو متوقع ہے
پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے اعلان کیا ہے کہ شوال 1447 ہجری کا چاند جمعرات کی شام 19 مارچ کو نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
فلکیاتی تجزیے کے مطابق نیا چاند 19 مارچ کو صبح 06:23 بجے پیدا ہوگا، تاہم غروبِ آفتاب تک ملک کے بیشتر علاقوں میں چاند کی عمر 12 سے 13 گھنٹے کے درمیان ہوگی، جو کھلی آنکھ سے دیکھنے کے لیے ناکافی ہے۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ چونکہ 29 رمضان (19 مارچ) کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، اس لیے عید الفطر بروز ہفتہ 21 مارچ کو متوقع ہے، جو ماہِ صیام کے مکمل 30 دن کے بعد ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے عوام کو یاد دہانی کرائی کہ یہ فلکیاتی حسابات ایک سائنسی پیش گوئی فراہم کرتے ہیں، تاہم چاند دیکھنے کے حوالے سے حتمی اور سرکاری اعلان صرف مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اختیار میں ہے۔

























Comments