BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

انفرااسٹرکچر اور دیگر شعبے: قطری سرمایہ کاروں کو مواقع تلاش کرنے کی دعوت

  • وزیراعظم نے پاکستان کے بہتر ہوتی میکرو اکنامک اشاریوں اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے متعارف کرائی گئی اصلاحات کو اجاگرکیا
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو دوحہ کے سرکاری دورے کے دوران پاکستان کے بہتر ہوتی میکرو اکنامک اشاریوں اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے متعارف کرائی گئی اصلاحات کو اجاگر کرتے ہوئے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن(کیو بی اے) کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے انفرااسٹرکچر، لاجسٹکس، توانائی، زراعت، ٹیکنالوجی اور برآمدی صنعتوں کے شعبوں میں خصوصی مواقع پر زور دیا۔

وزیراعظم سےقطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت چیئرمین کیو بی اے شیخ فیصل بن قاسم الثانی کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی روابط مضبوط بنانے میں ایسوسی ایشن کے تعمیری کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان دوطرفہ شراکت داری میں نجی شعبے کی قیادت کو کلیدی حیثیت دیتا ہے۔

انہوں نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کو سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے شفافیت، کارکردگی اور بروقت فیصلوں کی یقین دہانی کرانے پر زور دیا۔ شیخ فیصل بن قاسم الثانی نے پاکستان میں کاروباری روابط بڑھانے اور سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینے میں دلچسپی ظاہر کی۔ فریقین نے اس ماہ کے آخر میں پاک قطر سرمایہ کاری ٹاسک فورس کے آئندہ اجلاس اور بزنس فورمز کے انعقاد کے ذریعے بات چیت کو عملی اقتصادی شراکت داری میں بدلنے پر اتفاق کیا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر احمد بن محمد السید سے بھی ملاقات کی، جو پاک قطر جوائنٹ بزنس ٹاسک فورس کے چیئرمین ہیں۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت، زرعی مصنوعات، غذائی اشیا اور ویلیو ایڈڈ برآمدات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان قطر جوائنٹ منسٹریل کمیشن کے چھٹے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

بعد ازاں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی الثانی نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون، مسلح افواج کے مابین جاری اشتراک اور خطے کی صورتحال بالخصوص ایران اور افغانستان کے تناظر میں امن و استحکام کے لیے مکالمے اور کشیدگی میں کمی کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقاتوں میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

Comments

200 حروف