BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-1.07%)
KSE100 Decreased By (-0.58%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 56.56 Decreased By ▼ -0.17 (-0.3%)
BIPL 26.90 Decreased By ▼ -0.08 (-0.3%)
BOP 33.30 Decreased By ▼ -0.45 (-1.33%)
CNERGY 10.01 Increased By ▲ 0.13 (1.32%)
DFML 17.90 Decreased By ▼ -0.10 (-0.56%)
DGKC 199.31 Decreased By ▼ -5.62 (-2.74%)
FABL 99.01 Decreased By ▼ -1.09 (-1.09%)
FCCL 52.50 Decreased By ▼ -0.59 (-1.11%)
FFL 16.37 Decreased By ▼ -0.15 (-0.91%)
GGL 25.26 Increased By ▲ 0.42 (1.69%)
HBL 299.55 Decreased By ▼ -0.27 (-0.09%)
HUBC 215.95 Decreased By ▼ -1.13 (-0.52%)
HUMNL 10.49 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.14 Decreased By ▼ -0.08 (-1.11%)
LOTCHEM 29.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.17%)
MLCF 89.98 Decreased By ▼ -2.18 (-2.37%)
OGDC 315.93 Decreased By ▼ -0.36 (-0.11%)
PAEL 41.48 Decreased By ▼ -0.56 (-1.33%)
PIBTL 16.29 Decreased By ▼ -0.12 (-0.73%)
PIOC 290.50 Decreased By ▼ -9.74 (-3.24%)
PPL 215.00 Decreased By ▼ -1.84 (-0.85%)
PRL 51.83 Increased By ▲ 0.97 (1.91%)
SNGP 99.50 Decreased By ▼ -2.22 (-2.18%)
SSGC 25.88 Decreased By ▼ -1.10 (-4.08%)
TELE 8.40 Decreased By ▼ -0.25 (-2.89%)
TPLP 13.23 Decreased By ▼ -0.16 (-1.19%)
TRG 58.11 Decreased By ▼ -1.15 (-1.94%)
UNITY 10.07 Decreased By ▼ -0.23 (-2.23%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

پاکستانی شوگر مل کا متحدہ عرب امارات میں ذیلی کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ

  • کمپنی کا قیام متعلقہ قوانین کی منظوری سے مشروط ہے، نوٹس
شائع اپ ڈیٹ

جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز لمیٹڈ جو چینی تیار کرنے والا ایک بڑا ادارہ ہے نے متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں اپنی ایک ذیلی کمپنی قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنی نے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز لمیٹڈ کے بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نوٹس میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ اس کمپنی کا قیام متعلقہ قوانین کی منظوری سے مشروط ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ذیلی کمپنی کے قیام سے کاروبار کے نئے مواقع میسر آئیں گے اور جے ڈی ڈبلیو شوگر کو اپنے اہداف زیادہ مؤثر اور بہتر انداز میں حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

پاکستانی کمپنیوں کے لیے متحدہ عرب امارات کا ایک پسندیدہ منزل کے طور پر ابھرنا دیگر عوامل کے ساتھ ساتھ وہاں کے سہل طریقہِ ادائیگی، سازگار کاروباری ماحول اور معاہدوں پر بہتر عملدرآمد کی مرہونِ منت ہے۔

متحدہ عرب امارات کو کئی شعبوں میں اعلیٰ درجہ حاصل ہے جن میں معاہدوں کا نفاذ اور بجلی حاصل کرنے کے معیار شامل ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں دفتر کا قیام پاکستانی کمپنیوں کو ایک اسٹریٹجک فائدہ فراہم کرتا ہے جس سے وہ ضروری انفرااسٹرکچر اور ایک مناسب قانونی ڈھانچے کے حامل عالمی مرکز سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے قابل ہو جاتی ہیں۔

جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کو 1990 میں کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ 1991 میں اسے پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا۔

Comments

200 حروف