BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

روس میں ٹیلی گرام کے بانی پاول دوروف کیخلاف تحقیقات

  • پاول دوروف کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کی معاونت کے الزام میں فوجداری مقدمے کے تحت تحقیقات جاری ہیں
شائع اپ ڈیٹ

روس کی ریاستی خبر رساں ایجنسی روسیسکایا گزیتا کے مطابق، وفاقی سیکیورٹی سروس (ایف سی بی) بانی اور سی ای او ٹیلی گرام پاول دوروف کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کی معاونت کے الزام میں فوجداری مقدمے کے تحت تحقیقات کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دوروف سے فوری رابطہ نہیں ہوسکا، لیکن ٹیلی گرام نے حالیہ دنوں میں روس کی جانب سے عائد کردہ متعدد الزامات کی تردید کی ہے کہ یہ ایپ جرائم پیشہ عناصر کے لیے محفوظ ہے اور مغربی اور یوکرائنی انٹیلی جنس کے زیر اثر ہے۔

روسیسکایا گزیتا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ٹیلی گرام کے سربراہ کے اقدامات کو روس کے فوجداری قانون کے آرٹیکل 205.1 کے حصہ 1.1 کے تحت دہشت گردانہ سرگرمیوں کی معاونت کے جرم کے تناظر میں تحقیقات کا حصہ بنایا گیا ہے۔“

ٹیلی گرام کے بقول اس کے دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد فعال صارفین ہیں، اور اس نے فوری طور پر روئٹرز کی رپورٹ پر تبصرہ نہیں کیا۔ روس کی ریاستی کمیونیکیشن ریگولیٹر نے ٹیلی گرام پر پابندیاں عائد کی ہیں، کیونکہ کمپنی نے انتہا پسندی سے متعلق مواد کو حذف کرنے میں ناکامی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ماسکو شہریوں کو ریاستی معاونت یافتہ ایپ ایم اے ایکس پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو تقریباً ایک سال قبل متعارف کروائی گئی تھی۔ ٹیلی گرام روس میں عوامی اور نجی رابطوں کے لیے بہت مقبول ہے، لیکن اب حکومت کی جانب سے نئے قواعد و ضوابط نافذ کیے گئے ہیں تاکہ مواد کی نگرانی ممکن ہو سکے۔

Comments

Comments are closed.