BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-1.22%)
KSE100 Decreased By (-0.65%)
KSE30 Decreased By (-0.6%)
BAFL 56.59 Decreased By ▼ -0.28 (-0.49%)
BIPL 24.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.64%)
BOP 30.14 Decreased By ▼ -0.21 (-0.69%)
CNERGY 13.02 Decreased By ▼ -0.10 (-0.76%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 93.96 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
FCCL 52.45 Decreased By ▼ -0.34 (-0.64%)
FFL 14.50 Decreased By ▼ -0.22 (-1.49%)
GGL 19.06 Decreased By ▼ -0.50 (-2.56%)
HBL 304.89 Decreased By ▼ -1.21 (-0.4%)
HUBC 199.50 Decreased By ▼ -1.92 (-0.95%)
HUMNL 9.94 Decreased By ▼ -0.22 (-2.17%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 26.33 Decreased By ▼ -0.13 (-0.49%)
MLCF 91.40 Decreased By ▼ -1.76 (-1.89%)
OGDC 313.77 Decreased By ▼ -2.96 (-0.93%)
PAEL 35.20 Decreased By ▼ -0.43 (-1.21%)
PIBTL 14.75 Increased By ▲ 0.07 (0.48%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 222.00 Decreased By ▼ -4.91 (-2.16%)
PRL 91.61 Decreased By ▼ -1.41 (-1.52%)
SNGP 90.81 Decreased By ▼ -1.03 (-1.12%)
SSGC 23.33 Decreased By ▼ -0.48 (-2.02%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.67 Decreased By ▼ -0.30 (-2.31%)
TRG 56.00 Decreased By ▼ -0.56 (-0.99%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)

کارپوریٹ شعبے میں سب کی شمولیت اور یکساں مواقع کا فروغ

  • اب صارفین محض مصنوعات نہیں خریدتے وہ ان برانڈز کا انتخاب کرتے ہیں جو ان کے اصولوں اور کارپوریٹ ذمہ داری کی توقعات پر پورا اترتے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

کارپوریٹ کلچر جو کبھی سخت درجہ بندی اور مخصوص گروہوں تک محدود تھا دراصل وہ اجتماعی اخلاقیات ہے جو یہ طے کرتی ہے کہ کوئی کاروبار اپنے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتا ہے۔ گزشتہ چند دہائیوں میں اس شعبے میں ایک انقلابی تبدیلی آئی ہے۔ ٹیموں کے مابین اشتراکِ عمل پر بڑھتے ہوئے انحصار کی بدولت جدید کارپوریٹ کلچر اب تنظیمی حدود سے نکل کر تعلقات کے ایک وسیع ایکو سسٹم کو اپنا رہا ہے۔

اگرچہ تمام اسٹیک ہولڈرز اہم ہیں لیکن ٹیمیں اور صارفین اب کمپنی کی آمدنی (ٹاپ لائنز) بڑھانے میں سب سے طاقتور قوت بن کر ابھرے ہیں۔یہ تبدیلی اشتہارات کے انقلاب کے ساتھ شروع ہوئی جس نے کاروبار کی قدر بیان کرنے اور توثیق حاصل کرنے کے طریقے کو بدل دیا۔ جو چیز ایک سادہ پروڈکٹ پروموشن کے طور پر شروع ہوئی تھی وہ اب ایک پیچیدہ تعلق سازی میں بدل چکی ہے، جہاں کمپنیاں صرف خصوصیات اور قیمت پر نہیں بلکہ اعتماد، شفافیت اور مشترکہ اقدار پر مقابلہ کرتی ہیں۔ یہ تبدیلی پہلے ایک رجحان بنی اور پھر معاشی ضرورت۔ اب صارفین محض مصنوعات نہیں خریدتے وہ ان برانڈز کا انتخاب کرتے ہیں جو ان کے اصولوں اور کارپوریٹ ذمہ داری کی توقعات پر پورا اترتے ہیں۔

اس کا نتیجہ ایک نئی کاروباری حقیقت کی صورت میں نکلا ہے جہاں کارپوریٹ کلچر کا مستند، مستقل اور حقیقی طور پر مرکوز ہونا ضروری ہے، کیونکہ ایک باہم جڑی ہوئی دنیا میں ہر اندرونی فیصلہ آخر کار ایک بیرونی بیان بن جاتا ہے کہ کمپنی حقیقت میں کیا ہے۔ عالمی رابطوں نے دنیا کو اس سطح پر لا کھڑا کیا ہے جہاں باہمی تعاون اختراع اور ترقی کو مہمیز دیتا ہے۔

نیشنل بینک آف پاکستان میں وقتاً فوقتاً منعقد ہونے والی ای کچہری ایک ایسا ہائبرڈ پلیٹ فارم ہے جہاں صدر/سی ای او اسٹیج پر آکر تمام اندرونی اور بیرونی اسٹیک ہولڈرز کے سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔ میں نے اس سے پہلے ایسا کچھ نہیں دیکھا تھا، اس لیے جب ذاتی ترقی سے لے کر بینک کی مصنوعات اور ان کی افادیت تک کے سوالات کیے گئے تو میں دنگ رہ گیا۔ براہِ راست متعلقہ ٹیموں کی جانب سے ہر سوال پر غور اور جواب نے کارپوریٹ کلچر میں جمہوریت کی میری سمجھ کو مزید وسعت دی۔ اس کے آن لائن ہونے کی وجہ سے اس کی رسائی پاکستان بھر کے شہری اور مضافاتی علاقوں تک ممکن ہوئی۔

ایک مالیاتی (قومی) ادارے میں روایتی کچہری کے تصور کو اس طرح ڈیجیٹل، جدید اور جمہوری شکل اختیار کرتے دیکھنا حیران کن تھا۔ یہ جانتے ہوئے کہ بینکوں بالخصوص این بی پی کا ڈیجیٹل منظرنامے (ایپس، آن لائن سروسز وغیرہ) پر وسیع اثر ہے، پھر بھی ایک کھلی عدالت کی دستیابی اپنی شمولیت اور جوابدہی کی وجہ سے نمایاں رہی۔

جدید کارپوریشنز نے ابلاغ کے ایسے جدید طریقے اپنائے ہیں جو روایتی درجہ بندی کی رکاوٹوں کو توڑتے ہیں اور قیادت و ملازمین کے درمیان حقیقی مکالمہ پیدا کرتے ہیں۔ مائیکروسافٹ کا ڈیلی پلس سروے روزانہ 2,500 عالمی ملازمین سے فیڈ بیک لیتا ہے، جس سے اسٹریٹجک فیصلوں میں مدد ملتی ہے۔ اسی طرح سیلز فورس نے اپنے وی ٹو ایم او ایم فریم ورک کے ذریعے شفافیت کو متعارف کرایا ہے، جہاں سی ای او مارک بینیوف ملازمین کے ساتھ مل کر کمپنی کا وژن تیار کرتے ہیں۔ یہ عمل اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر ملازم کی رائے شامل ہو، جس سے پوری تنظیم میں اتحاد پیدا ہوتا ہے۔

کارپوریٹ لیڈرز اب سروے، ٹاؤن ہالز اور فوکس گروپس کے ذریعے ملازمین کا فیڈ بیک جمع کرنے پر بہت زیادہ توانائی صرف کرتے ہیں۔ معاشی نقطہ نظر سے جمہوری کارپوریٹ ڈھانچے محض مثالی طرزِ حکمرانی نہیں بلکہ مارکیٹ کی حقیقتوں کا فیصلہ کن جواب ہیں۔ ہارورڈ بزنس اسکول کی تحقیق بتاتی ہے کہ جن کمپنیوں میں ملازمین کی شمولیت زیادہ ہوتی ہے وہاں منافع میں 23 فیصد اور پیداواری صلاحیت میں 18 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ جب فیصلہ سازی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے شامل ہوتی ہے تو تنظیموں کو متنوع معلومات تک رسائی حاصل ہوتی ہے جو تزویراتی درستی کو بہتر بناتی ہے۔

میکنزی کی تحقیق کے مطابق جو کمپنیاں اسٹیک ہولڈر کی قدر کو ترجیح دیتی ہیں وہ طویل مدتی منافع کمانے میں اپنے حریفوں سے بہتر کارکردگی دکھاتی ہیں۔

سوشل میڈیا فورمز، اندرونی کمیونیکیشن پیجز اور گروپس کو اب ٹیموں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بہتر رابطے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ابھرتے ہوئے ماڈلز درجہ بندی کے ڈھانچے کو ہموار کر رہے ہیں، جس سے براہِ راست تعلق بہتر ہوتا ہے اور ادارہ جاتی اعتماد بڑھتا ہے۔ کاروباری نقطہ نظر سے یہ اعتماد گاہکوں کو برقرار رکھنے اور برانڈ ویلیو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ معاشی نظریات بتاتے ہیں کہ ایسی شفافیت تنظیم کے اندر لین دین کے اخراجات کو کم کرتی ہے اور وسائل کی تقسیم کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔ جب ملازمین اسٹریٹجک سمت کو سمجھتے ہیں اور براہِ راست قیادت تک آواز پہنچا سکتے ہیں تو وہ محض اجرت پر کام کرنے والے مزدور نہیں بلکہ بااختیار اسٹیک ہولڈرز بن جاتے ہیں۔

اختراع کے جدید نظریات انفرادی ذہانت کے بجائے اجتماعی دانش پر زور دیتے ہیں۔ ایم آئی ٹی کی تحقیق ثابت کرتی ہے کہ متنوع اور جمہوری ڈھانچے والی ٹیمیں مسلسل ماہر گروپس سے بہتر کارکردگی دکھاتی ہیں۔ یہ نتائج ان روایتی درجہ بندیوں کو چیلنج کرتے ہیں جو فیصلہ سازی کے اختیار کو صرف چند اعلیٰ عہدیداروں تک محدود رکھتی ہیں۔ جب نچلی سطح کے ملازمین براہِ راست سینئر مینجمنٹ کو آپریشنل معلومات فراہم کرتے ہیں تو ادارہ اختراع کے ان مواقعوں کو پکڑ لیتا ہے جو بصورتِ دیگر چھپے رہتے۔

ای کچہری کا طریقہ کاران دیگر اداروں کے لیے ایک نمونہ ہے جو اس تبدیلی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ درحقیقت نیشنل بینک کا حالیہ اربوں ڈالر کی کمپنیوں کی صف میں شامل ہونا اس دعوے کی تصدیق کرتا ہے کہ جمہوری کلچر کا براہِ راست تعلق شاندار معاشی کارکردگی سے ہے۔ جمہوریت کی یونانی میراث اب کارپوریٹ بورڈ رومز میں اظہار تلاش کر رہی ہے۔یہ محض انتظامی جدت نہیں بلکہ معاشی موافقت ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ جمہوری اصول تجارتی کامیابی کے ساتھ ساتھ وسیع تر سماجی مفادات کی خدمت بھی کر سکتے ہیں۔ کارپوریٹ ساکھ اور اسٹیک ہولڈر کا اعتماد براہِ راست مالیاتی کارکردگی پر اثر انداز ہوتا ہے جو جمہوری کارپوریٹ ڈھانچے کو ایک معاشی ضرورت بناتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

Comments are closed.