BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

نان لسٹڈ کمپنیاں: ایس ای سی پی نے اصلاحات کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا

  • نان لسٹڈ کمپنیوں کے فزیکل شیئر سرٹیفکیٹس کو سینٹرل ڈپازٹری سسٹم کے تحت الیکٹرانک فارم میں منتقل کردیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے نان لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی ملکیت کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنے کیلئے اصلاحات کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔

ایس ای سی پی نے اہم ریگولیٹری فیصلہ کرتے ہوئے نان لسٹڈ کمپنیوں کے فزیکل شیئر سرٹیفکیٹس کو سینٹرل ڈپازٹری سسٹم کے تحت الیکٹرانک فارم میں منتقل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کمیشن کے مطابق آئندہ نان لسٹڈ کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت یا منتقلی فزیکل فارم میں ممکن نہیں ہوگی اور تمام ٹرانزیکشنز ڈیجیٹل نظام کے ذریعے انجام دی جائیں گی۔

ایس ای سی پی کے فیصلے کے تحت نان لسٹڈ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رائٹس ایشو، بونس شیئرز، بائی بیک یا کسی بھی قسم کی ٹرانسفر سے قبل اپنے فزیکل شیئرز کو لازمی طور پر الیکٹرانک شکل میں تبدیل کریں۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے فزیکل شیئرز سے وابستہ جعلسازی، چوری، گمشدگی اور ریکارڈ میں ردوبدل جیسے خطرات کا خاتمہ ہوگا۔

حکام کے مطابق الیکٹرانک شیئرز کے نفاذ سے ملکیت کا ریکارڈ محفوظ اور مرکزی نظام میں دستیاب ہوگا جس سے شیئر ہولڈرز اور کمپنیوں کے درمیان تنازعات میں واضح کمی آئے گی۔

ڈیجیٹل نظام کے باعث شیئرز کی منتقلی کا عمل تیز، شفاف اور محفوظ ہوگا جبکہ سیٹلمنٹ کا دورانیہ بھی کم ہو جائے گا۔

ایس ای سی پی نے واضح کیا ہے کہ آئندہ تمام شیئر ٹرانزیکشنز سینٹرل ڈیپازٹری سسٹم کے ذریعے انجام پائیں گی اور فزیکل سرٹیفکیٹس قابل قبول نہیں ہوں گے۔

مزید برآں الیکٹرانک شیئرز کو بینک قرض کے حصول کیلئے بطور ضمانت بھی استعمال کیا جاسکے گا جس سے کارپوریٹ فنانسنگ میں سہولت پیدا ہوگی۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام پاکستان میں کارپوریٹ گورننس کو مضبوط بنانے، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور ڈیجیٹل معیشت کی جانب پیشرفت میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، نان لسٹڈ کمپنیوں کے لیے یہ فیصلہ ایک بڑی انتظامی تبدیلی ہے جس سے دستاویزی شفافیت، قانونی تحفظ اور مالیاتی نظام کی بہتری متوقع ہے۔

Comments

Comments are closed.