BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

اسٹاک ایکسچینج میں پھر مندی، 100انڈیکس 1300 سے زائد پوائنٹس گر گیا

  • بینچ مارک انڈیکس 173,150.41 کی سطح پربند
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں فروخت کا دباؤ برقرار رہا، جس کے باعث منگل کے کاروباری سیشن کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,300 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور انڈیکس 176,131.35 کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا، تاہم یہ بہتری عارضی ثابت ہوئی کیونکہ جلد ہی منافع کے حصول کے رجحان نے سر اٹھا لیا۔

دوپہر 12 بجے کے قریب مارکیٹ میں نمایاں بحالی نظر آئی لیکن اس ریکوری میں تسلسل کی کمی تھی جس کی وجہ سے یہ برقرار نہ رہ سکی۔ کاروبار کے آخری گھنٹے میں فروخت کے دباؤ میں دوبارہ شدت آگئی، جس نے انڈیکس کو دن کی کم ترین سطح 171,693.39 تک گرا دیا۔

کاروبار کے اختتام پربینچ مارک انڈیکس 1,303.52 پوائنٹس یا 0.75 فیصد کمی کے ساتھ 173,150.41 پر بند ہوا۔

بروکرج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے اپنی پوسٹ مارکیٹ رپورٹ میں کہا کہ مقامی اسٹاک مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی اور مندی کا یہ سلسلہ برقرار رہا، کیونکہ غیر ملکی کارپوریٹ اداروں کی جانب سے مسلسل فروخت نے مارکیٹ کے رجحان کو متاثر کیا اور سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے پر مجبور رکھا۔

اہم پیش رفت میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے موجودہ پروزیومر ر کو سات سالہ معاہدوں کی مدت ختم ہونے تک تحفظ فراہم کیا ہے، جس کا اطلاق ڈسکوز/ کے الیکٹرک پر ہوگا، اور یہ اقدام پاور ڈویژن کی ہدایات کے بعد پروزیومر ر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کے ذریعے کیا گیا۔

پیر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 5,149.79 پوائنٹس یا 2.87 فیصد کی بڑی کمی کے ساتھ 174,453.94 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بین الاقوامی طور پر، ایشیائی مالیاتی منڈیاں تعطیلات کے باعث محتاط انداز میں ٹریڈ کر رہی تھیں، لیکن تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا کیونکہ امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات جنیوا میں اس دن ہونے والے تھے۔

مین لینڈ چین، ہانگ کانگ، سنگاپور، تائیوان اور جنوبی کوریا کی مارکیٹس قمری نئے سال کی تعطیلات کے باعث بند تھیں۔

امریکی مارکیٹس پیر کو پریذیڈنٹس ڈے کی وجہ سے بند تھیں۔

جاپان کا نکی 0.5 فیصد نیچے رہا، اور ٹاپکس 0.2 فیصد کی کمی کے ساتھ 3,779.29 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ آسٹریلیا میں ایس اینڈ پی/ایس ایس ایکس200 تقریباً 0.5 فیصد اوپر ٹریڈ کر رہا تھا۔

دس سالہ ٹریژری ییلڈ منگل کو ایک بیس پوائنٹ کمی کے ساتھ 4.044 فیصد پر آگئی، جو دسمبر کے اوائل کے بعد سب سے کم سطح ہے۔ جاپان کی پانچ سالہ ییلڈ دو بیس پوائنٹس گر کر 1.65 فیصد پر آگئی، جو 2 فروری کے بعد سب سے کم سطح ہے۔

ابتدائی ایشیائی ٹریڈنگ میں نیسڈیک فیوچرز 0.1 فیصد نیچے اور ایس اینڈ پی 500 فیوچرز 0.2 فیصد اوپر تھے۔

اس دوران منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی 279.60 پر بند ہوئی، جو کہ ڈالر کے مقابلے میں 0.01 روپے (ایک پیسہ) کا اضافہ ہے۔

آل شیئرز انڈیکس پر حصص کی تجارت کا حجم (والیم) گزشتہ سیشن کے 773.29 ملین سے کم ہو کر 716.03 ملین رہ گیا۔ اسی طرح حصص کی مالیت بھی گزشتہ سیشن کے 46.24 ارب روپے سے کم ہو کر 40.47 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

تجارتی حجم کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ 122.54 ملین شیئرز کے ساتھ سرِفہرست رہی، جس کے بعد بینک آف پنجاب 79.83 ملین شیئرز اور ورلڈ کال ٹیلی کام 35.50 ملین شیئرز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

منگل کو مجموعی طور پر 477 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 128 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 293 میں کمی دیکھی گئی، جبکہ 56 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Comments

200 حروف