BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

سروس لانگ مارچ ٹائرز کا سندھ میں 8 کروڑ ڈالر کی لاگت سے مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا اعلان

نیا منصوبہ مقامی طلب پوری کرنے کے ساتھ برآمدی منڈیوں کو بھی ہدف بنائے گا
شائع اپ ڈیٹ

سروس لانگ مارچ ٹائرز نے سندھ میں 8 کروڑ ڈالر کی لاگت سے مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا۔

سروس لانگ مارچ ٹائرز لمیٹڈ (ایس ایل ایم) جو کہ پاک چین مشترکہ منصوبہ ہے نے سندھ کے علاقے نوری آباد میں پیسنجر کار ریڈیل (پی سی آر) ٹائر بنانے کے یونٹس قائم کرنے کیلئے 8 کروڑ (80 ملین) ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔

سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کی ایسوسی ایٹ کمپنی ایس ایل ایم نے پیر کو اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

کمپنی کے مطابق نیا منصوبہ مقامی طلب پوری کرنے کے ساتھ برآمدی منڈیوں کو بھی ہدف بنائے گا۔

گزشتہ سال ایس ایل ایم نے انیشل پبلک آفرنگ (آئی پی او) کے ذریعے سرمایہ اکٹھا کرنے اور اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ حاصل کرنے کے اپنے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔

ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ سروس لانگ مارچ ٹائرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ایس ایل ایم) نے آئی پی او کے ذریعے سرمایہ اکٹھا کرنے اور اس کے مطابق اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ میں لسٹنگ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایس ایل ایم پاکستان میں آل اسٹیل ریڈیل ٹرک اور بس (ٹی بی آر) ٹائر تیار کرنے والی کمپنی ہے جسے پاکستان کے سروس گروپ اور چین کے چاؤیانگ لانگ مارچ کے درمیان مشترکہ منصوبے (جے وی) کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

سروس انڈسٹریز لمیٹڈ اور اس کی ذیلی کمپنی، سروس گلوبل فٹ ویئر لمیٹڈ ایس ایل ایم میں بالترتیب 32.09 فیصد اور 18.91 فیصد کے حصص رکھتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.