کاروبار اور معیشت
اے ٹی ایم کارڈ کی ترسیل شروع
- پیکیج کے تحت 40 لاکھ گھرانوں کو 40 ارب روپے کی مالی امداد فراہم کرینگے، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پورے صوبے میں رمضان نگہبان پیکیج کے تحت اے ٹی ایم کارڈز کی ترسیل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے نگہبان اے ٹی ایم کارڈز کے اجرا پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس پیکیج کے تحت 40 لاکھ گھرانوں کو 40 ارب روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ یہ امداد مکمل طور پر ڈیجیٹل اور شفاف نظام کے ذریعے دی جا رہی ہے، تاکہ مستحقین کو لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے یا کسی مشکل کا سامنا کیے بغیر امداد مل سکے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر2026

























Comments