BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

سی ڈی ڈبلیو پی نے 160ارب روپے کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

  • وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس
شائع اپ ڈیٹ

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے مجموعی طور پر 160ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا جس میں صحت، ہائوسنگ اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں سے متعلق منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں 8.5 ارب روپے مالیت کے 2 منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ 151.7 ارب روپے کے 4 بڑے منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال کر دیئے گئے۔

اجلاس میں سندھ کے ہیومن کیپٹل 1000 ڈیز پروگرام کو بھی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا گیا، پروگرام کا مقصد ماں اور بچے کی صحت، غذائیت اور فیملی پلاننگ کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

پلاننگ کمیشن کے مطابق حیدرآباد اربن انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دے دی گئی جبکہ کراچی اربن انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ پیکیج کو بھی ایکنک کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سندھ فلڈ ایمرجنسی اسسٹنس منصوبہ بھی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا گیا، جس کیلئے 87 فیصد فنڈنگ ایشین ڈویلپمنٹ بینک فراہم کرے گا۔ منصوبے کے تحت سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سڑکوں کی بحالی اور رابطہ نظام بہتر بنایا جائے گا۔

اجلاس میں بلوچستان میں لیاری سے لاکھڑا اور اتھل سے لاکھڑا بی ٹی روڈ کی بحالی کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔ منصوبہ لاکھڑا کو مکران کوسٹل ہائی وے سے منسلک کرے گا۔

ونڈر ڈیم منصوبے کا نظرثانی شدہ پی سی ون بھی منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال کر دیا گیا۔ ڈیم کی تعمیر سے آبپاشی اور پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔مزید برآں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 9 سیرت چیئرز قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔


Comments

Comments are closed.