BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

امریکی ٹیرف میں کمی کے بعد نریندر مودی کا عبوری تجارتی معاہدے کا خیر مقدم

معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرے گا، بھارتی وزیرِاعظم
شائع اپ ڈیٹ

بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے ہفتے کو امریکہ کے ساتھ ہونے والے عبوری تجارتی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ عالمی ترقی کو تقویت دے گا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔

معاہدے کے تحت بھارتی مصنوعات پر امریکی جوابی ڈیوٹی کو 25 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دیا گیا ہے اور بھارت نے امریکہ سے توانائی اور صنعتی سامان کی بڑی مقدار میں خریداری کا عہد کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اس ڈیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی نے یوکرین جنگ کے باعث روس سے تیل کی خریداری بند کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

یہ معاہدہ بھارت کی جانب سے تیل کی خریداری پر مہینوں سے جاری کشیدگی کو کم کرتا ہے جس کے بارے میں واشنگٹن کا کہنا ہے کہ یہ اس جنگ کی مالی معاونت کررہی ہے جسے وہ ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ مزید برآں یہ معاہدہ صدر ٹرمپ اور اس شخص کے درمیان قریبی تعلقات کو بحال کرتا ہے جسے وہ اپنے بہترین دوستوں میں سے ایک قرار دیتے ہیں۔

مودی نے ہفتہ کو ایکس پر کہا کہ بھارت اور امریکہ کے لیے بہت بڑی خوشخبری! اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی ذاتی وابستگی کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ان کی شراکت داری کی بڑھتی ہوئی گہرائی اعتماد اور تحرک کی عکاسی کرتا ہے۔

مودی کے یہ ریمارکس صدر ٹرمپ کی جانب سے اس ایگزیکٹو آرڈر کے اجرا کے چند گھنٹے بعد سامنے آئے ہیں جس میں نئی دہلی کی جانب سے روسی تیل کی خریداری پر عائد اضافی 25 فیصد لیوی کو ختم کردیا گیا ہے، یہ قدم اس ہفتے اعلان کردہ تجارتی معاہدے پر عمل درآمد کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

وزیرِ اعظم مودی جنہیں ملک کے اندر بھارتی زرعی منڈیوں تک امریکہ کو رسائی دینے اور تیل کی درآمدات کی شرائط پر تنقید کا سامنا ہے، انہوں نے اپنے بیان میں روسی تیل کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فریم ورک مستحکم اور قابلِ اعتماد سپلائی چینز کو بھی مضبوط کرے گا اور عالمی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے گا۔

Comments

Comments are closed.