کاروبار اور معیشت
زرمبادلہ کے ذخائر 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 16.16 ارب ڈالر ہو گئے
- 30 جنوری کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 21.34 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے
مرکزی بینک کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 30 جنوری 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 16.16 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
30 جنوری تک ملک کے مجموعی مائع غیر ملکی ذخائر کی مالیت 21.34 ارب ڈالر تھی۔
زرمبادلہ کے ذخائر کی تفصیلات(بریک اپ) ظاہر کرتی ہیں کہ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود غیر ملکی ذخائر کی رقم 16.16 ارب ڈالر تھی، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیر ملکی ذخائر 5.18 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
مرکزی بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ 30 جنوری 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 56 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 16,157.2 ملین ڈالر (تقریباً 16.16 ارب ڈالر) ہو گئے ہیں۔

























Comments