BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
کاروبار اور معیشت

جغرافیائی سیاسی اور معاشی تناؤ، سونے کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد اضافہ

  • امریکی مارکیٹ میں سودے 1.8 فیصد اضافے سے 5,036.80 ڈالر فی اونس پر جاپہنچے
شائع اپ ڈیٹ

سونے کی قیمت میں جمعرات کو 1 فیصد سے زائد اضافے سے ایک ہفتے کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔ جغرافیائی سیاسی اور معاشی تناؤ کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جبکہ چاندی اور پیلیڈیم کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 5,016.89 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو سونے کی قیمت 5,594.82 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو گئی تھی۔

دوسری جانب امریکی مارکیٹ میں اپریل کی ڈیلیوری کے لیے سونے کے سودے 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ 5,036.80 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔

جغرافیائی سیاسی محاذ پر دونوں اطراف کے حکام نے بتایا کہ ایران اور امریکہ جمعہ کو عمان میں مذاکرات کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں، تاہم فریقین اب بھی اس بات پر دست و گریبان ہیں کہ واشنگٹن کا مطالبہ ہے کہ مذاکرات میں تہران کے میزائل پروگرام کو بھی شامل کیا جائے، جبکہ ایران کا اصرار ہے کہ بات چیت صرف اس کے جوہری پروگرام تک محدود رہنی چاہیے۔

اے ڈی پی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں نجی شعبے کی ملازمتوں میں جنوری میں صرف 22,000 کا اضافہ ہوا، جو ماہرینِ اقتصادیات کی توقع کردہ 48,000 کے مقابلے میں کافی کم ہے۔ لیبر مارکیٹ کی کمزوری عام طور پر اس بات کو مضبوط کرتی ہے کہ روزگار پیدا کرنے کے لیے شرح سود کم کی جائے۔

سرمایہ کار 2026 میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں کم از کم دو کٹوتیوں کی توقع کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ان کی نظریں دسمبر کی جاب اوپننگز اینڈ لیبر ٹرن اوور سروے رپورٹ پر لگی ہیں جو آج ہی جاری ہونی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جزوی بندش کی وجہ سے اس رپورٹ کی منگل کو ہونے والی اشاعت میں تاخیر ہوئی تھی۔

سونا جس پر کوئی منافع یا سود نہیں ملتا، عام طور پر کم شرحِ سود والے ماحول میں بہتر کارکردگی دکھاتا ہے۔

اسپاٹ سلور (چاندی) کی قیمت 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 89.88 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چاندی 121.64 ڈالر کی ریکارڈ سطح کو چھو گئی تھی۔

اسپاٹ پلاٹینم کی قیمت 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 2,272.55 ڈالر فی اونس رہی جو 26 جنوری کو 2,918.80 ڈالر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد کی صورتحال ہے۔ دوسری جانب پیلیڈیم کی قیمت 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1,787.55 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

Comments

200 حروف