BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

اسرائیلی حملوں میں 9 افراد شہید، فوجی افسر زخمی

  • تازہ خونریزی کا واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل اسرائیل نے غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ دوبارہ کھول دی تھی
شائع اپ ڈیٹ

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فضائی حملوں میں فلسطینی علاقے میں کم از کم 9 افراد شہید ہوئے جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اس وقت کارروائی کی جب اس کے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس سے ایک افسر شدید زخمی ہوا۔

اگرچہ امریکا کی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی گزشتہ ماہ دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، اس کے باوجود غزہ کی پٹی میں تشدد کا سلسلہ رکا نہیں۔ اسرائیل اور حماس ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

تازہ خونریزی کا واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل اسرائیل نے غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ دوبارہ کھول دی تھی، جو غزہ کے رہائشیوں کے لیے واحد راستہ ہے جو اسرائیل سے گزرے بغیر باہر جانے کی سہولت دیتا ہے۔

حماس کے زیر انتظام ریسکیو سروس کے طور پر کام کرنے والی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ مختلف حملوں میں 9 افراد مارے گئے جبکہ کم از کم 31 زخمی بھی ہوئے۔ ایجنسی کے مطابق جنوبی شہر خان یونس میں خیموں اور گھروں کو نشانہ بنانے والے حملوں کے بعد 3 لاشیں ناصر اسپتال لائی گئیں۔

مزید 6 لاشیں غزہ سٹی کے الشفا اسپتال منتقل کی گئیں، جو علاقے کا سب سے بڑا شہری مرکز ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے درست نشانے والے حملے اس وقت کیے جب مسلح افراد نے فوجیوں پر فائرنگ کی، جسے اس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا۔ فوج کے مطابق یہ حملہ ییلو لائن کے قریب ہوا جہاں سے آگے غزہ میں اسرائیلی افواج تعینات ہیں۔

جنگ بندی کے باوجود وقفے وقفے سے خونریز واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 10 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 523 افراد شہید ہو چکے ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسی عرصے میں اس کے 4 اہلکار ہلاک ہوئے۔

میڈیا پر پابندیوں اور محدود رسائی کے باعث غزہ میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں۔ منگل کو امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے یروشلم میں اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے ملاقات کی، جس میں نیتن یاہو نے زور دیا کہ کسی بھی تعمیر نو سے پہلے حماس کو غیر مسلح اور پورے غزہ کو عسکریت سے پاک کرنا ہوگا۔

Comments

Comments are closed.