BR100 Decreased By (-0.64%)
BR30 Decreased By (-0.78%)
KSE100 Decreased By (-0.36%)
KSE30 Decreased By (-0.41%)
BAFL 57.12 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 27.47 Decreased By ▼ -0.15 (-0.54%)
BOP 33.95 Decreased By ▼ -0.66 (-1.91%)
CNERGY 10.95 Increased By ▲ 0.19 (1.77%)
DFML 18.20 Decreased By ▼ -0.21 (-1.14%)
DGKC 213.33 Decreased By ▼ -0.54 (-0.25%)
FABL 100.96 Decreased By ▼ -0.51 (-0.5%)
FCCL 55.85 Decreased By ▼ -0.62 (-1.1%)
FFL 16.21 Decreased By ▼ -0.64 (-3.8%)
GGL 25.08 Decreased By ▼ -0.68 (-2.64%)
HBL 306.84 Decreased By ▼ -1.34 (-0.43%)
HUBC 223.01 Decreased By ▼ -1.38 (-0.62%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.24 (-2.24%)
KEL 7.39 Decreased By ▼ -0.08 (-1.07%)
LOTCHEM 27.70 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
MLCF 96.91 Increased By ▲ 0.35 (0.36%)
OGDC 321.00 Decreased By ▼ -2.45 (-0.76%)
PAEL 43.19 Decreased By ▼ -0.18 (-0.42%)
PIBTL 16.73 Decreased By ▼ -0.07 (-0.42%)
PIOC 287.58 Decreased By ▼ -8.31 (-2.81%)
PPL 222.84 Decreased By ▼ -1.83 (-0.81%)
PRL 59.15 Increased By ▲ 3.64 (6.56%)
SNGP 103.86 Decreased By ▼ -0.81 (-0.77%)
SSGC 25.96 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
TELE 8.56 Decreased By ▼ -0.09 (-1.04%)
TPLP 12.76 Decreased By ▼ -0.42 (-3.19%)
TRG 60.39 Increased By ▲ 0.34 (0.57%)
UNITY 10.20 Decreased By ▼ -0.04 (-0.39%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.04 (-3.17%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان جے پی مورگن کے نئے فرنٹیئر ڈیبٹ انڈیکس میں شامل ہونے کیلئے تیار

  • یہ اقدام جو وال اسٹریٹ بینک کی جانب سے اپنے ہارڈ کرنسی نیکس جیم فرنٹیئر انڈیکس کے آغاز کے 15 سال بعد سامنے آیا
شائع اپ ڈیٹ

جے پی مورگن فرنٹیئر مارکیٹ لوکل کرنسی بانڈز کو ٹریک کرنے کے لیے ایک نئے انڈیکس کے منصوبوں کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ یہ بات سرمایہ کاروں نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتائی۔ بینک یہ قدم زیادہ منافع بخش لیکن پرخطر اور متنوع قرضوں (ہائی- ییلڈ ڈیٹ) کی بڑھتی طلب کو پورا کرنے کیلئے اٹھا رہا ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرزسے بات کرتے ہوئے 6 بڑے منی منیجرز نے بتایا کہ گزشتہ سال کی دوسری ششماہی میں بینک کے ساتھ ان کی مشاورت اور رابطے کافی ایڈوانسڈ اسٹیج میں داخل ہوچکے تھے۔

تین منیجرز نے بتایا کہ اس مجوزہ انڈیکس میں 20 سے 25 ممالک شامل ہیں، جن میں مصر، ویتنام، کینیا، مراکش، قازقستان، پاکستان، نائیجیریا، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ویٹنگز یعنی سرمایہ کاری کا تناسب سب سے زیادہ ہوگا۔

یہ اقدام جو وال اسٹریٹ بینک کی جانب سے اپنے ہارڈ کرنسی (غیر ملکی کرنسی) نیکس جیم (NEXGEM) فرنٹیئر انڈیکس کے آغاز کے 15 سال بعد سامنے آیا ہے، ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب ڈالر کی قدر میں سال بھر سے جاری گراوٹ اور حال ہی میں ارجنٹائن، ایکواڈور اور یوگنڈا جیسی مارکیٹوں میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی ہے۔

جے پی مورگن نے ان منصوبوں پر تبصرہ کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

بانڈز کا حجم اور ان کے تناسب (ویٹنگ) کی حد

ذرائع کے مطابق (انڈیکس میں) ایک ایسی حد مقرر کی جائے گی جس کا مطلب یہ ہے کہ کسی بھی ملک کا تناسب (ویٹنگ) 8 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا۔ ایک دوسرے ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل مشاورت کیلئے پیش کی گئی دستاویز میں 10 فیصد کی حد تجویز کی گئی تھی۔

اس (انڈیکس) میں صرف وہی بانڈز شامل کیے جائیں گے جن کی مالیت کم از کم 25 کروڑ (250 ملین) ڈالر کے برابر ہو گی، تاہم اس شرط نے زیمبیا کے حوالے سے کچھ سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جسے بہت سے لوگ انڈیکس میں شامل دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اس نے روایتی طور پر ہمیشہ چھوٹے حجم کے انفرادی بانڈز ہی فروخت کیے ہیں۔

ایک سینئر فنڈ منیجر نے بتایا کہ ہمیں توقع ہے کہ جے پی مورگن جون کے آس پاس ہمیں اس انڈیکس کا ایک رسمی ڈھانچہ فراہم کر دے گا جس کے ساتھ حتمی رائے دینے کا موقع بھی دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہمارا خیال ہے کہ اس کے بعد وہ غالباً اگلے سال اس (انڈیکس) کا باقاعدہ آغاز کر دیں گے۔

ایک اور سینئر فنڈ منیجر کا کہنا تھا کہ اس کا ابتدائی اعلان مارچ کے آخر تک بھی ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے باقاعدہ آغاز کی تاریخ پہلے (قریب) آ سکتی ہے۔

کھربوں ڈالر کی مارکیٹ

ایف ٹی ایس ای رسل کے پاس 2021 سے اسی نوعیت کا ایک انڈیکس موجود ہے تاہم جے پی مورگن کے انڈیکس ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے منی منیجرز کے درمیان زیادہ نمایاں اور معتبر ہیں۔ یہ ماہرین اپنے فنڈز کی ترتیب دینے اور اپنی کارکردگی جانچنے کیلئے مؤثر طور پر جے پی مورگن کے انڈیکس ہی استعمال کرتے ہیں۔

نیوبَرگر برمن کے تجزیے کے مطابق قابل تجارت مقامی کرنسی کے قرضے پچھلے دس سال میں تقریباً 3 گنا بڑھ کر تقریباً ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

تجزیے میں یہ بھی حساب لگایا گیا ہے کہ گزشتہ 8 سالوں کے دوران، فرنٹیئر مارکیٹ کے مقامی کرنسی کے قرضوں نے جے پی مورگن کے مرکزی دھارے کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے مقامی کرنسی انڈیکس کے مقابلے میں تقریباً 2.5 فیصد پوائنٹس بہتر کارکردگی دکھائی ہے اور یہ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے ڈالر بانڈ انڈیکس سے بھی آگے نکل گیا ہے۔

نیوبرگر برمین کے روب ڈریجوننگن نے کہا کہ ہم اسے اس بات کی تصدیق کے طور پر دیکھتے ہیں کہ فرنٹیئر مارکیٹ کی ترقی اور مجموعی معاشی کارکردگی کو مستقل طور پر ان کی اصل قدر سے کم سمجھا گیا ہے۔

ورلڈ بینک (عالمی بینک) کے مطابق فرنٹیئر معیشتیں دنیا کی کل آبادی کے پانچویں حصے پر مشتمل ہیں لیکن عالمی سرمایہ کاری کے بہاؤ میں ان کا حصہ محض 3.1 فیصد اور عالمی جی ڈی پی میں 5 فیصد سے بھی کم ہے۔

تاہم، توقع ہے کہ اگلے 25 سالوں کے دوران ان کی آبادی میں مزید 80 کروڑ (800 ملین) کا اضافہ ہوگا جو کہ باقی پوری دنیا کے مجموعی اضافے سے بھی زیادہ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ ممالک عالمی معاشی ترقی میں تیزی سے اہم کردار ادا کریں گے۔

تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ جے پی مورگن کا نیا ڈیبٹ انڈیکس مقامی کرنسی کے بانڈ مارکیٹوں کو وسعت دینے میں مددگار ثابت ہوگا، یہ ایک ایسا اقدام ہے جس کی ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف طویل عرصے سے حمایت کررہے ہیں۔ اس کا مقصد ان قرضوں کے بحرانوں میں کمی لانا ہے جو اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب مقامی کرنسی کی قدر گرنے سے حکومتیں غیر ملکی کرنسی (ہارڈ کرنسی) میں لیے گئے قرضے واپس کرنے کے قابل نہیں رہتیں۔

Comments

200 حروف