اے آئی کیلئے 50 ارب ڈالر کے فنڈنگ پلان پر سرمایہ کاروں کے تحفظات، اوریکل کے حصص میں کمی
- اوریکل کا فنڈنگ کے ہدف کے لیے حصص (ایکویٹی) اور قرض کے مساوی استعمال کا ارادہ
پری مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران پیر کو اوریکل کے شیئرز میں تقریباً 4 فیصد کمی دیکھی گئی۔ یہ کمی اس وقت آئی جب کمپنی نے اپنے کلاؤڈ انفرااسٹرکچر کی توسیع کے لیے اس سال 45 سے 50 ارب ڈالر جمع کرنے کے منصوبے کی وضاحت کی، جس نے سرمایہ کاروں میں کمپنی پر قرض کے بڑھتے ہوئے بوجھ سے متعلق خدشات کو جنم دیا ہے۔
ارب پتی لیری ایلیسن کی زیرِ صدارت سافٹ ویئر کمپنی نے کہا کہ فنڈز جمع کرنے کا مقصد کلاؤڈ کی گنجائش کو بڑھانا ہے ،تاکہ ٹک ٹاک ،اوپن اے آئی ،اے ایم ڈی ،میٹا ،نویڈا اور ایکس اے آئی جیسے بڑے صارفین کی معاہدہ شدہ طلب کو پورا کیا جا سکے۔
اگرچہ ٹیکنالوجی کمپنیاں ممکنہ منافع کے حوالے سے محدود وضاحت کے باوجود اپنی صلاحیتیں بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم سرمایہ کار اس بات پر پریشان ہیں کہ آیا پورے ٹیک سیکٹر میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے متعلق اخراجات میں یہ اضافہ مستقل طلب پیدا کر سکے گا یا نہیں۔
اے جے بیل کے انویسٹمنٹ ڈائریکٹر رس مولڈ کا کہنا ہے کہ تاثر یہ ہے کہ آریکل کی قسمت اب زیادہ تر اوپن اے آئی سے جڑی ہوئی ہے اور جب اسے کمپنی کے 2026 میں 50 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کے ساتھ ملا کر دیکھا جائے تو اس صورتحال پر بے چینی جلد ختم ہوتی نظر نہیں آتی۔
اوریکل نے بتایا کہ اس کا مقصد فنڈنگ کے ہدف کو ایکویٹی (حصص) اور قرض کے تقریباً برابر امتزاج کے ذریعے پورا کرنا ہے، جس میں ایکویٹی سے منسلک سیکیورٹیز، عام اسٹاک اور 20 ارب ڈالر تک کا ایک نیا ایٹ دی مارکیٹ پروگرام شامل ہے، اس کے ساتھ ساتھ اگلے سال کے آغاز میں سینئر غیر محفوظ بانڈز جاری کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔
برنسٹین کے تجزیہ کاروں نے کہا کہ قرض اور ایکویٹی کا یہ ملاپ آریکل کی انویسٹمنٹ گریڈ کریڈٹ ریٹنگ کو سہارا دے گا اور مستقبل کی فنانسنگ کی لاگت اور وقت سے متعلق غیر یقینی صورتحال کو کم کرے گا۔
کمپنی کو جنوری میں بانڈ ہولڈرز کے حالیہ مقدمے اور گزشتہ سال اپنے کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ کی لاگت میں ہونے والے اضافے کے بعد سخت جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں اوریکل کے قرض کو ڈیفالٹ سے محفوظ بنانے (انشورنس) کی لاگت کم از کم پانچ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
جیفریز کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فنانسنگ کا یہ منصوبہ آریکل کے اے آئی عزائم کے لیے وقت خریدنے کا کام کرتا ہے، لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ یہ قلیل مدت میں منافع پر بوجھ ڈال سکتا ہے اور کہا کہ مالی سال 2029 سے پہلے فری کیش فلو کے مثبت ہونے کا امکان نہیں ہے۔






















Comments