BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
پاکستان

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، فتنة الخوارج کے 41 دہشت گرد ہلاک

  • دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد
شائع اپ ڈیٹ

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسیز فتنة الخوارج اور فتنة ہندوستان سے تعلق رکھنے والے کم از کم 41 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعہ کو ضلع ہرنائی کے مضافات میں فتنة الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران پاکستانی دستوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 30 خوارج ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا جسے موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔

دریں اثنا ضلع پنجگور میں ایک اور کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کیا گیا جس میں فتنة ہندوستان کے 11 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ کے علاوہ 15 دسمبر 2025 کو پنجگور میں بینک ڈکیتی کے دوران لوٹی گئی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔ یہ دہشت گرد ماضی میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فتنة الخوارج اور فتنة ہندوستان کے خلاف مؤثر کارروائیاں ریاست کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

انہوں نے پراکسی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فورسز کی مستعدی کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Comments

200 حروف