BR100 Decreased By (-0.26%)
BR30 Decreased By (-0.53%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

ٹی20 سیریز: آسٹریلوی ٹیم لاہور پہنچ گئی، کل پہلا میچ ہوگا

سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کے حوالے سے بہت اہم ہے، کپتان مچل مارش
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں شرکت کے لیے آسٹریلوی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مچل مارش اور وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس بگ بیش لیگ کا فائنل کھیلنے کی وجہ سے پہلے میچ میں آرام کریں گے۔ ان کی عدم موجودگی میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹریوس ہیڈ کو کپتانی سونپے جانے کا امکان ہے۔ آسٹریلوی ٹیم جمعرات کو پاکستان کے خلاف سیریز کا پہلا میچ کھیلے گی۔

دوسری جانب میزبان پاکستان ٹیم کی تیاریاں قذافی اسٹیڈیم میں تیسرے روز بھی جاری رہیں۔ قومی کھلاڑیوں نے وارم اپ کے بعد نیٹ پریکٹس، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا۔ کوچنگ اسٹاف نے تمام شعبوں پر خصوصی توجہ دی تاکہ ٹیم ہر ممکن صورتحال کے لیے مکمل طور پر تیار رہے۔

پاکستان کے خلاف اس سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور گلین میکسویل سمیت پانچ بڑے اسٹارز شامل نہیں، جو ورلڈ کپ اسکواڈ کا بھی حصہ ہیں۔
سیریز سے قبل لاہور میں پری سیریز پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف اس سیریز کے لیے بے حد پُرجوش ہیں اور اسے دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہیں۔

مچل مارش نے کہا کہ یہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کے حوالے سے بہت اہم ہے اور آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف مقابلوں کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فاسٹ بولرز کی تاریخ شاندار اور یادگار رہی ہے جس کی وجہ سے اس سیریز میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔

آسٹریلوی کپتان نے لاہور کے موسم پر بھی دلچسپ تبصرہ کیا اور کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان میں اس وقت اتنی زیادہ سردی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم زیادہ گرم کپڑے بھی ساتھ نہیں لائی، تاہم کھلاڑی حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مچل مارش نے پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور کھلاڑی بابراعظم کی بہت عزت کرتے ہیں اور انہیں ایک اعلیٰ درجے کا بیٹر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اپنے کھیلنے کے حوالے سے وہ حتمی فیصلہ آج رات یا کل کریں گے۔

Comments

Comments are closed.