BR100 Decreased By (-0.09%)
BR30 Decreased By (-0.03%)
KSE100 Decreased By (-0.1%)
KSE30 Decreased By (-0%)
BAFL 56.85 Increased By ▲ 0.11 (0.19%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.43 Decreased By ▼ -0.25 (-0.74%)
CNERGY 10.21 Increased By ▲ 0.40 (4.08%)
DFML 18.03 Decreased By ▼ -0.49 (-2.65%)
DGKC 208.70 Increased By ▲ 0.83 (0.4%)
FABL 98.98 Increased By ▲ 0.08 (0.08%)
FCCL 53.95 Increased By ▲ 0.43 (0.8%)
FFL 16.48 Decreased By ▼ -0.20 (-1.2%)
GGL 23.93 Increased By ▲ 0.36 (1.53%)
HBL 302.44 Decreased By ▼ -1.95 (-0.64%)
HUBC 218.25 Increased By ▲ 0.14 (0.06%)
HUMNL 10.50 Decreased By ▼ -0.16 (-1.5%)
KEL 7.19 Decreased By ▼ -0.16 (-2.18%)
LOTCHEM 28.95 Decreased By ▼ -0.16 (-0.55%)
MLCF 96.00 Increased By ▲ 0.50 (0.52%)
OGDC 318.79 Increased By ▲ 0.85 (0.27%)
PAEL 41.35 Decreased By ▼ -0.48 (-1.15%)
PIBTL 16.46 Decreased By ▼ -0.04 (-0.24%)
PIOC 296.90 Increased By ▲ 16.89 (6.03%)
PPL 220.99 Increased By ▲ 1.25 (0.57%)
PRL 47.45 Increased By ▲ 2.86 (6.41%)
SNGP 106.79 Decreased By ▼ -0.70 (-0.65%)
SSGC 28.92 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
TELE 8.85 Increased By ▲ 0.09 (1.03%)
TPLP 12.27 Increased By ▲ 0.17 (1.4%)
TRG 59.30 Decreased By ▼ -0.73 (-1.22%)
UNITY 9.98 Decreased By ▼ -0.13 (-1.29%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

اسلام آباد میراتھن ریس کا انعقاد کل ہوگا

  • مختلف ممالک کے سفراء سمیت ہر عمر کے مرد و خواتین اور بچےشرکت کریں گے
شائع اپ ڈیٹ

اسلام آباد میرا تھن کا چھٹا ایڈیشن اسلام آباد میں کل(اتوار کو) 25 جنوری کو منعقد ہوگا، میراتھن ریس کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوگا جس میں مختلف ممالک کے سفراء سمیت ہر عمر کے مرد و خواتین اور بچےشرکت کریں گے، ریس 5 کیٹگریز پر مشتمل ہوگی، ریس کے انعقاد میں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ، سی ڈی اے، ٹریفک اور اسلام آباد پولیس کا خصوصی تعاون حاصل ہوگا۔

اس بات کا اعلان ریس کے میزبان قاسم ناز نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

قاسم ناز نے کہا کہ اسلام آباد رن ود اس(run with us) میراتھن پاکستان کے سب سے نمایاں کھیلوں کے مقابلوں میں سے ایک بن گیا ہے اور توقع ہے کہ اس بار ریس میں 6 ہزار سے زائد  شرکا ء شامل ہوں گے جن میں پاکستان، ایشیا، یورپ، شمالی افریقہ، امریکہ، کینیڈا اور دنیا کے دیگر خطوں سے مرد و خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ یہ ایونٹ اسلام آباد کو بین الاقوامی کھیلوں کے لیے ایک متحرک، خوش آئند اور قابل میزبان شہر کے طور پر پیش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ میراتھن ریس کی پانچ کیٹگریزہوں گی جو ہر عمر و مہارت کی سطح کے رنرز کے لیے شمولیت کو یقینی بنائیں گی جن میں 42 کلومیٹر کی فل میرا تھن کے علاوہ 21 کلومیٹر کی ہاف میراتھن، 15 کلومیٹر، دس کلومیٹر اور چودہ سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے پانچ کلو میٹر کے مقابلے شامل ہیں۔ ہاف میرا تھن ریس ایف نائن پارک ایف ٹین گیٹ سے شروع ہو کر جناح ایونیو، بلیو ایریا، ڈی چوک سے ہوتی ہوئی واپس ایف نائن پارک میں ختم ہوگی۔ فل میرا تھن کے شرکا دو چکر لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مقابلوں میں مرد اور خواتین کی پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹس میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔میرا تھن کے راستے میں ہر اڑھائی کلومیٹر کے بعد ایک ہائیڈریشن پوائنٹ ہو گا جہاں پر ڈاکٹر و پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود ہوگا۔ جو ایمرجنسی کی صورت میں ایتھلیٹس کو مدد فراہم کرے گا۔ قاسم ناز نے کہا کہ یہ ایونٹ کرانے کا مقصد پاکستان کی نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف