دنیا
ترک صدر کے ساتھ بہت اچھی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، ٹرمپ کا بیان
- وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اردوان کو انتہائی اہم کال کرنے والے ہیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی ترک صدر طیب اردوان کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے، تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
اس سے قبل منگل کو ہی وائٹ ہاؤس میں ایک بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ وہ اردوان کے ساتھ ایک انتہائی اہم کال کرنے والے ہیں۔
منگل کی شام جب ٹرمپ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے وائٹ ہاؤس سے روانہ ہو رہے تھے تو انہوں نے (کال کے بعد) کہا یہ ایک بہت اچھی کال تھی۔

























Comments