BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

وزیر خزانہ کی عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر سعودی ہم منصب سے سرمایہ کاری اور معاشی صورتحال پر گفتگو

  • پاکستان کی معیشت استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے، سینیٹر محمد اورنگزیب
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کے سالانہ اجلاس 2026 کے موقع پر سعودی وزیرِ خزانہ محمد الجدعان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے پاکستان کی حالیہ معاشی ترقی پر بات چیت کی اور پاک سعودی دیرینہ معاشی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سینیٹر اورنگزیب نے اپنے سعودی ہم منصب کو اہم معاشی اشاریوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب پائیدار استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے، جو اب تقریباً تین ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں، جو معاشی لچک کا عکاس ہے۔

سرمایہ کاروں کے اعتماد کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ سال 9 کمپنیوں کے عوامی حصص (آئی پی اوز) کے کامیاب اجرا کے بعد اب مزید 16 کمپنیاں پائپ لائن میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد نئے سرمایہ کار کیپٹل مارکیٹ میں شامل ہوئے ہیں، جو معیشت پر بحال ہوتے اعتماد کی علامت ہے۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ شرحِ سود میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے، جبکہ انہوں نے مانیٹری پالیسی وضع کرنے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی خود مختاری کا بھی اعادہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال معاشی شرحِ نمو 3.1 فیصد رہی جو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑھ کر 3.7 فیصد ہو گئی ہے۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت جی ڈی پی گروتھ کے ساتھ ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے معاشی استحکام میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر (ریمیٹنس) کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ رواں سال ترسیلاتِ زر کا حجم گزشتہ سال کے 38 ارب ڈالر سے بڑھ کر 41 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آئی ٹی سروسز کی برآمدات کرنٹ اکاؤنٹ پر مثبت اثر ڈال رہی ہیں اور اس ضمن میں سعودی عرب کے مسلسل تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ خزانہ نے معدنیات، زراعت اور برآمدی صنعتوں جیسے ترجیحی شعبوں میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی حکومتی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔

محمد اورنگزیب نے سعودی وزیر کو نجکاری پروگرام پر بھی بریفنگ دی، جس میں ڈیجیٹل منصوبوں اور پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق پیش رفت شامل تھی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی مرحلہ وار نجکاری کا ارادہ رکھتی ہے۔

سعودی وزیرِ خزانہ محمد الجدعان نے نجکاری کے حوالے سے سعودی عرب کے تجربات شیئر کیے اور ہوائی اڈوں کو منافع بخش اثاثوں میں تبدیل کرنے کو کامیاب معاشی اصلاحات کی مثال کے طور پر پیش کیا۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں وزراء نے اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

200 حروف