BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

2025 : چین کی ایل این جی درآمدات میں بڑی کمی، تین سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

  • 2025 میں ایل این جی کی درآمدات گر کر 68.43 ملین میٹرک ٹن رہ گئیں، چینی کسٹمز رپورٹ
شائع اپ ڈیٹ

2025 میں چین کی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمدات تین سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق 2025 میں چین کی ایل این جی درآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.6 فیصد کمی کے ساتھ 68.43 ملین میٹرک ٹن رہیں۔

چینی کسٹمز کے اعداد و شمار سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دسمبر میں ایل این جی کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 19.9 فیصد کا اضافہ ہوا، جو 8.48 ملین ٹن تک پہنچ گئیں۔

قدرتی گیس کی کل درآمدات، جن میں پائپ لائن کے ذریعے سپلائی بھی شامل ہے سالانہ بنیادوں پر 2.8 فیصد کمی کے ساتھ 127.87 ملین ٹن ریکارڈ کی گئیں، جبکہ 2024 میں یہ 131.69 ملین ٹن کی ریکارڈ سطح پر تھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں چین کی ہوائی جہاز کے ایندھن (ایوی ایشن فیول) کی برآمدات 15 فیصد اضافے کے ساتھ 21.76 ملین ٹن رہیں۔ صرف دسمبر میں یہ برآمدات 2.21 ملین میٹرک ٹن رہیں، جو سالانہ بنیادوں پر 71.5 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

کسٹمز ڈیٹا سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ 2025 میں چین کی ڈیزل برآمدات 16.7 فیصد کمی کے ساتھ 6.66 ملین ٹن رہ گئیں، تاہم دسمبر میں ڈیزل کی برآمدات 430,000 ٹن رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 483.4 فیصد زیادہ ہے۔

سال بھر کے دوران پیٹرول کی برآمدات 17.6 فیصد کمی کے ساتھ 8.02 ملین ٹن ریکارڈ کی گئیں۔ ریفائنڈ آئل کی مجموعی برآمدات، جن میں بحری جہازوں کا ایندھن (میرین بینکر فیول) بھی شامل ہے 2025 میں 0.2 فیصد کی معمولی کمی کے ساتھ 58.02 ملین ٹن رہیں۔

Comments

Comments are closed.