BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین اسمبلی کی رکنیت آج معطل کردی جائیگی

  • ہر سال 16 جنوری کو اُن اراکینِ اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی جاتی ہے جو گزشتہ مالی سال کے گوشوارے 15 جنوری تک الیکشن کمیشن میں جمع نہ کروائیں
شائع اپ ڈیٹ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعرات کو کہا کہ جن اراکینِ پارلیمنٹ اور اراکین صوبائی اسمبلی نے گزشتہ مالی سال کے گوشوارے مقررہ مدت کے اندر جمع نہیں کروائے، ان کی رکنیت آج (جمعہ) کے روز معطل کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ اس سلسلے میں سیاسی مالیات ونگ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین سے مقررہ مدت تک زیرِ التوا اثاثہ جات کے گوشوارے وصول کرے گا۔

ہر سال 16 جنوری کو اُن اراکینِ اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی جاتی ہے جو گزشتہ مالی سال کے گوشوارے 15 جنوری تک الیکشن کمیشن میں جمع نہ کروائیں، یہ کارروائی الیکشن ایکٹ کی دفعہ 137(3) کے تحت کی جاتی ہے۔

دفعہ میں تحریر ہے کہ کمیشن سولہ جنوری کو اُن اراکینِ قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کی رکنیت معطل کرے گا جو پندرہ جنوری تک اپنے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات جمع نہ کروائیں، اور ایسے اراکین اپنی تفصیلات جمع کروانے تک اپنے فرائض انجام نہیں دے سکیں گے۔

ہر سال یکم جنوری کو الیکشن کمیشن اُن قانون سازوں کی فہرست جاری کرتا ہے جنہوں نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کروائے، یہ اقدام الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137(2) کے تحت کیا جاتا ہے۔

اس سال یکم جنوری کو جاری کردہ فہرست میں انکشاف کیا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کے تقریباً ایک درجن اراکین، جن میں چھ وفاقی وزرا بھی شامل ہیں، اُن 446 اراکین میں شامل تھے جنہوں نے الیکشن کمیشن کے پاس گزشتہ مالی سال کے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہیں کروائے اور یوں وہ ایک بنیادی قانونی تقاضا پورا نہ کرسکے۔

اراکینِ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے لازم ہے کہ وہ 31 دسمبر 2025 تک الیکشن کمیشن میں مالی سال 2024-25 کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات، جن میں اُن کے شریکِ حیات اور زیرِ کفالت بچوں کے گوشوارے بھی شامل ہیں، جمع کروائیں۔ یہ قانونی شرط الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137(1) کے تحت عائد ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

Comments are closed.