BR100 Decreased By (-0.15%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.40 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
BIPL 25.55 Increased By ▲ 0.13 (0.51%)
BOP 33.85 Decreased By ▼ -0.40 (-1.17%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.70 Decreased By ▼ -0.26 (-1.24%)
DGKC 197.00 Decreased By ▼ -0.47 (-0.24%)
FABL 89.90 Increased By ▲ 0.39 (0.44%)
FCCL 53.35 Decreased By ▼ -0.54 (-1%)
FFL 17.89 Decreased By ▼ -0.14 (-0.78%)
GGL 20.49 Increased By ▲ 0.69 (3.48%)
HBL 286.50 Increased By ▲ 0.44 (0.15%)
HUBC 213.89 Decreased By ▼ -1.51 (-0.7%)
HUMNL 11.06 Increased By ▲ 0.06 (0.55%)
KEL 8.05 Decreased By ▼ -0.06 (-0.74%)
LOTCHEM 28.12 Increased By ▲ 0.68 (2.48%)
MLCF 87.19 Decreased By ▼ -0.86 (-0.98%)
OGDC 320.75 Decreased By ▼ -3.81 (-1.17%)
PAEL 40.31 Increased By ▲ 0.37 (0.93%)
PIBTL 17.09 Decreased By ▼ -0.23 (-1.33%)
PIOC 276.00 Increased By ▲ 0.54 (0.2%)
PPL 228.40 Decreased By ▼ -4.38 (-1.88%)
PRL 34.59 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 98.80 Decreased By ▼ -0.81 (-0.81%)
SSGC 26.90 Decreased By ▼ -0.27 (-0.99%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.29 Increased By ▲ 0.53 (6.05%)
TRG 71.69 Decreased By ▼ -0.06 (-0.08%)
UNITY 11.58 Decreased By ▼ -0.09 (-0.77%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
کھیل

تنازعات کے باوجود بنگلہ دیشی کھلاڑی نارمل رہنے کی اداکاری کرتے ہیں ، کپتان نجم الحسین شانتو کا انکشاف

  • عالمی اعزاز سے محروم بنگلہ دیشی ٹیم کے اگلے ماہ کولکتہ میں ورلڈ کپ کے تین میچز شیڈول
شائع January 11, 2026 اپ ڈیٹ January 11, 2026 02:14pm

بنگلہ دیشی ٹیسٹ کپتان نجم الحسین شانتو نے انکشاف کیا ہے کہ بڑے ٹورنامنٹس سے قبل پیدا ہونے والے تنازعات کھلاڑیوں کی ذہنی حالت اور کارکردگی پر گہرا اثر ڈالتے ہیں، مگر وہ پیشہ ورانہ مجبوری کے تحت اسے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔

بھارت میں سکیورٹی خدشات کے باعث بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے ورلڈ کپ میچز کی منتقلی کے مطالبے نے ٹیم کی شرکت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ شانتو کے مطابق ہر ورلڈ کپ سے پہلے کسی نہ کسی واقعے کا رونما ہونا کھلاڑیوں کے لیے ذہنی دباؤ کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم ظاہر کرتے ہیں کہ کچھ نہیں ہوا، مگر حقیقت میں یہ صورتحال آسان نہیں ہوتی۔

یاد رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان حالیہ مذہبی و سیاسی کشیدگی کی وجہ سے کولکتہ میں شیڈول تین میچز خطرے میں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے میچز نہ کھیلنے کی صورت میں پوائنٹس ختم کرنے کی دھمکی دی ہے، تاہم بنگلہ دیشی بورڈ نے اسے جھوٹا قرار دیتے ہوئے افہام و تفہیم سے حل تلاش کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔ شانتو کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ان معاملات سے بالاتر ہو کر کارکردگی دکھانی ہوگی۔

Comments

200 حروف