BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

منیسوٹا، خاتون کی فائرنگ سے ہلاکت کے بعد امیگریشن حکام کیخلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے

  • 37 سالہ رینی گُڈ کو بدھ کے روز امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے اہلکار نے گولی مار کر ہلاک کیا تھا،
شائع اپ ڈیٹ

منیسوٹا کے شہر منی ایپلس میں ہفتے کے روز ہزاروں افراد نے امریکی امیگریشن ایجنٹ کے ہاتھوں ایک خاتون کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔ 37 سالہ رینی گُڈ کو بدھ کے روز امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے اہلکار نے گولی مار کر ہلاک کیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں ہفتے اور اتوار کو ایک ہزار سے زائد احتجاجی ریلیوں کا اعلان کیا گیا ہے جن میں وفاقی حکومت کی ملک بدری مہم کی مخالفت کی جا رہی ہے۔

تیز سرد ہوا کے باوجود منیسوٹا کے دارالحکومت میں بڑی تعداد میں افراد سڑکوں پر نکلے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ واقعہ وفاقی حکام اور ڈیموکریٹ رہنماؤں کے درمیان کشیدگی کا باعث بن گیا ہے۔ شرکا نے رینی کو انصاف دو اور آئی سی ای ختم کرو جیسے نعرے لگائے۔ مظاہرے ایک مقامی رہائشی علاقے تک پہنچے جہاں رینی گُڈ کو گولی ماری گئی تھی۔

ڈیموکریٹ رہنماؤں نے واقعے کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دستیاب ویڈیو میں گاڑی ایجنٹ سے دور جاتی دکھائی دیتی ہے۔ تاہم محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کا مؤقف ہے کہ خاتون نے گاڑی ایجنٹ کی طرف بڑھائی جس کے بعد فائرنگ کی گئی۔

واقعے سے قبل منیسوٹا میں دو ہزار سے زائد وفاقی ایجنٹس تعینات کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں وفاق اور مقامی حکومتوں کے درمیان تناؤ مزید بڑھ گیا۔ اسی دوران امریکی بارڈر پیٹرول نے ایک اور ریاست اوریگون میں کار پر فائرنگ کر کے ایک مرد اور عورت کو زخمی کر دیا، جس سے حالات مزید کشیدہ ہوئے۔

ملک گیر سطح پر ریلیوں میں شہری حقوق کی تنظیمیں شامل ہوئیں، جنہوں نےآئی سی ای آؤٹ فار رینی گُڈ کے عنوان سے احتجاج کیے۔ فلاڈیلفیا، نیویارک اور دیگر شہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بیشتر مظاہرے پرامن رہے، تاہم منی ایپلس میں ہوٹلوں کو نقصان پہنچا اور پولیس نے 29 افراد کو گرفتار کیا۔

ادھر تین منیسوٹا ڈیموکریٹ ارکان کانگریس کو مقامی آئی سی ای ہیڈکوارٹر میں داخلے سے روک دیا گیا، جس کو انہوں نے غیر قانونی قرار دیا۔ محکمہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی وجوہات پر داخلہ روکا گیا اور ارکان کو پیشگی اطلاع دینا ضروری ہے۔

Comments

Comments are closed.