پی پی ایل نے محمد خالد رحمان کو سی ای او مقرر کر دیا
- کمپنی نے اس تقرری سے متعلق اطلاع آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو دی
پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے جمعہ کو اپنے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) محمد خالد رحمان کو کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) / منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
کمپنی نے اس تقرری سے متعلق اطلاع آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو دی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 9 جنوری 2026 کو ہونے والے اجلاس میں ایک عبوری انتظام کے طور پر منظوری دی۔
وہ سکندر علی میمن کی جگہ 10 جنوری 2026 سے تین ماہ کی مدت کے لیے، یا کمپنی کے مستقل سی ای او کی تقرری تک، جو بھی پہلے ہو، عہدہ سنبھالیں گے۔
خالد رحمان ایک تجربہ کار پیشہ ور ہیں، جنہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر 30 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ 2009 میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے فنانس ڈیپارٹمنٹ میں چیف اکاؤنٹنٹ کی حیثیت سے شامل ہوئے تھے۔
پاکستان کی بڑی ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنیوں میں شمار ہونے والی پی پی ایل ملک میں تیل اور قدرتی گیس کے ذخائر کی تلاش، کھوج، ترقی اور پیداوار میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔




















Comments