BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

نجکاری کیلئے اصلاحات میں تیزی لائی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

  • سرکاری اداروں کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو کہا کہ خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے 75 فیصد شیئرز کی فروخت کو وسیع پیمانے پر اصلاحات کی جانب بارش کی پہلی بوند قرار دیا۔ انہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں نجکاری کمیشن کے امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کمیشن میں جاری اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے اور ادارے کی استعداد کار کو مارکیٹ پر مبنی مہارت کے ذریعے مضبوط بنایا جائے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مالیات، انسانی وسائل، قانون، آئی ٹی اور میڈیا مینجمنٹ سمیت اہم شعبوں میں نجی شعبے کے تجربہ کار پیشہ ور افراد کی شفاف طریقے سے تقرری کی جائے۔ انہوں نے نجکاری کمیشن کی مکمل ڈیجیٹائزیشن اور عالمی شہرت یافتہ فرموں کے ذریعے نجکاری منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت بھی دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت جاری اصلاحاتی پیکیج کے بنیادی ستون طرز حکمرانی کی بہتری، ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافہ، واضح حکمت عملی اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شفاف رابطہ ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمیشن میں مختلف شعبوں کیلئے مارکیٹ سے مشیر اور پالیسی، لین دین اور پاور سیکٹر کے امور کیلئے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

اجلاس کے دوران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے منصوبے پر بھی بات ہوئی۔ بتایا گیا کہ نجکاری دو مراحل میں ہوگی، پہلے مرحلے میں آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کو پرائیوٹ سیکٹر کے حوالے کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں حیسکو اور سیپکو شامل ہوں گے۔ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر توانائی اویس لغاری، وزیراعظم کے مشیر محمد علی اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

Comments

Comments are closed.