BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
پاکستان

کسٹمز کی کارروائی ، 18 کروڑ 32 لاکھ سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد

  • ضبط کی گئی اشیا میں غیر ملکی چھالیہ، سگریٹ، ٹائر، کپڑا اور کمپیوٹر سرورز شامل ، اسمگلروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز
شائع اپ ڈیٹ

کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے خفیہ اطلاع پر کی گئی مختلف کارروائیوں کے دوران 18 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیا۔ پیر کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کارروائیاں کوئٹہ اور ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور فرنٹیر کور (ایف سی) کے تعاون سے کی گئیں۔

برآمد کیے گئے سامان میں غیر ملکی چھالیہ، سگریٹ، ٹائر، کپڑا اور کمپیوٹر سرورز شامل ہیں۔ کسٹمز کے مطابق برآمد شدہ سامان کی تخمینہ قیمت 183.23 ملین روپے لگائی گئی ہے۔ یہ آپریشنز ٹھوس انٹیلی جنس معلومات پر کیے گئے، جو اسمگلنگ کی روک تھام اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کے پختہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بروقت تعاون اور موثر ہم آہنگی نے ان آپریشنز کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ایف بی آر نے اسمگلنگ، غیر قانونی تجارت اور کرپشن کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، تاکہ قانون کی بالادستی اور قومی معاشی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 27 دسمبر کو بھی کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے مختلف کارروائیوں میں 31 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کا ممنوعہ سامان قبضے میں لیا تھا، جس میں صرف سگریٹوں کی مالیت 20 کروڑ روپے تھی۔

Comments

Comments are closed.