BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

ویون گروپ کی موبی لنک بینک میں 20 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری

  • یہ سرمایہ کاری جنوری 2025 میں ویون گروپ کی جانب سے فراہم شدہ 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا تسلسل ہے
شائع January 3, 2026 اپ ڈیٹ January 3, 2026 01:57pm

عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ویون گروپ نے پاکستان میں موبی لنک بینک کی ترقی اور ڈیجیٹل اسلامی بینکنگ کے فروغ میں معاونت کے لیے 20 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

یہ سرمایہ کاری جنوری 2025 میں ویون گروپ کی جانب سے فراہم شدہ 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا تسلسل ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلان سے موبی لنک بینک کی تیزرفتار ترقی، اور اس کے مربوط ڈیجیٹل مالیاتی نظام جاز کیش پر ویون گروپ کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کا ڈیجیٹل بینکنگ اور مائیکروفنانس کا شعبہ تیزی سے وسعت اختیار کر رہا ہے۔

موبی لنک بینک، ویون گروپ کا حصہ ہے۔ یہ ایک عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ہے جو 150 ملین سے زائد صارفین کو کنکٹویٹی جبکہ 140 ملین سے زائد ماہانہ صارفین کو ڈیجیٹل خدمات فراہم کرتا ہے۔ ویون گروپ نصداق ایکسچینج میں ایک رجسٹرڈ کمپنی ہے جو پانچ ممالک میں کام کرتی ہے اور یہ دنیا کی آبادی کا چھ فیصد حصہ ہیں۔

یہ سرمایہ موبی لنک بینک کے چھوٹے و درمیانی کاروبار سے متعلق (ایم ایس ایم ای فنانسنگ) پورٹ فولیو کو وسعت دینے، اسلامی بینکنگ کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے، اور اسے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈیجیٹل بینک کے طور پر آگے بڑھانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، بینکنگ سہولیات سے محروم افراد بالخصوص چھوٹے پیمانے پر کاروباری افراد اور خواتین کے لیے باقاعدہ مالیاتی رسائی بڑھانے پر توجہ برقرار رکھی جائے گی۔

یہ سرمایہ کاری ویون گروپ کی وسیع تر ڈیجیٹل حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد ٹیکنالوجی پر مبنی حل اور منظم سرمایہ کاری کے ذریعے مالیاتی نظام کو مستحکم اور دیرپا اثرات کا حامل بنانا ہے۔ اس حکمتِ عملی کے تحت موبی لنک بینک پاکستان کے بدلتے ہوئے مالیاتی شعبے میں ایک نمایاں مقام حاصل کررہا ہے۔

ویون گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور موبی لنک بینک کے چیئرمین عامر ابراہیم نے کہا کہ ویون کی جانب سے مسلسل سرمایہ کاری پاکستان کے ساتھ ہمارے طویل مدتی عزم کو سامنے لاتی ہے اور ملک کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام میں قابل ذکر تبدیلی کے تسلسل پر ہمارے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔ اس سے موبی لنک بینک اور جاز کیش کو اپنی حکمتِ عملی پر موثر عملدرآمد، مضبوط ٹیکنالوجی انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری، اور جامع و پائیدار ڈیجیٹل بینکنگ کے فروغ میں مدد ملے گی۔

موبی لنک بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حارث محمود چوہدری نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری شرعی اصولوں کے مطابق اسلامی بینکنگ کی سہولیات کو تیزی سے پھیلانے میں اہم کردار ادا کرے گی، جس سے چھوٹے کاروباروں کو اپنے کیش فلو کو باضابطہ بنانے، باقاعدہ کریڈٹ تک رسائی حاصل کرنے، اور طویل مدتی مالی استحکام پیدا کرنے کا موقع ملے گا۔ ایک جدید ڈیجیٹل بینک کے طور پر، ہماری توجہ عملی اور ٹیکنالوجی سے آراستہ مالی حل فراہم کرنے پر مرکوز ہے تاکہ کاروباری افراد خصوصاً خواتین اور بینکنگ سہولیات سے محروم افراد کو بااختیار بنایا جائے۔’’

موبی لنک بینک کا بڑھتا ہوا ڈپازٹس کا حجم اور چھوٹے و درمیانی کاروبار (ایم ایس ایم ای) کا قرضہ جاتی پورٹ فولیو چھوٹے کاروباروں کو غیر رسمی نقدی کے استعمال سے نکال کر باقاعدہ بینکاری نظام کی طرف لانے میں مدد دے رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، خواتین کے لیے خصوصی مالیاتی مصنوعات اور گرین فنانسنگ کے اقدامات پاکستان کو درپیش ماحولیاتی اور معاشی چیلنجز کے باوجود جامع اور پائیدار ترقی کو فروغ دے رہے ہیں۔

موبی لنک بینک، جاز کیش کے اشتراک سے 57 ملین سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے، اسے ملک بھر میں ایک ملین سے زیادہ مرچنٹس اور ایجنٹس کے وسیع نیٹ ورک کا تعاون حاصل ہے جن کی بدولت یہ پاکستان کے نمایاں ڈیجیٹل مالیاتی نظام میں کلیدی کردار کا حامل ہے۔ اس سال کے دوران جاز کیش کے ذریعے 15 کھرب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز ہوئیں، جو پاکستان میں فن ٹیک کے مضبوط نظام، مالی شمولیت، سماجی ترقی، اور ڈیجیٹل جدت میں اس کے مؤثر کردار کو نمایاں کرتی ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف