BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

او جی ڈی سی ایل کی بڑی کامیابی ، خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت

  • ذخائر کی دریافت شراکت داروں پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل کے ساتھ مل کر کی گئی ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی بڑی ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنیوں میں سے ایک آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں کنویں میں آزمائشی کھدائی کے دوران دتا فارمیشن کے مقام پر تیل اور گیس دریافت کر لی ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے اس پیشرفت کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو فراہم کی ہیں۔ نوٹس کے مطابق او جی ڈی سی ایل (جو کہ نشپہ ایکسپلوریشن لائسنس کا آپریٹر ہے اور 65 فیصد حصص رکھتا ہے) نے یہ دریافت اپنے شراکت داروں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) (30 فیصد) اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) (5 فیصد) کے ساتھ مل کر کی ہے۔

کنویں کی آزمائش کھدائی کے دوران دتا فارمیشن سے یومیہ 4,100 بیرل خام تیل اور 10.5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوئی ہے۔ یہ کنواں 30 دسمبر 2024 کو کھودنا شروع کیا گیا تھا اور اسے 5,170 میٹر کی گہرائی تک لے جایا گیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اسی کنویں میں ’کنگریالی فارمیشن‘ کی سطح پر بھی کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق یہ دریافت ملک میں توانائی کی طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی اور اس سے کمپنی سمیت ملک کے مجموعی ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

Comments

Comments are closed.