BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

ڈھاکہ میں اسپیکر ایاز صادق اور جے شنکر کی ملاقات ، خوشگوار جملوں کا تبادلہ

  • یہ رابطہ مئی 2025 کی کشیدگی کے بعد اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے
شائع اپ ڈیٹ

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کے سرکاری سطح پر جنازے و تدفین کے موقع پر بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ مئی 2025 کے پاک بھارت تنازع کے بعد یہ پہلا اہم اعلیٰ سطح کا رابطہ ہے جس کی پہل بھارت کی جانب سے کی گئی۔

سرکاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ڈھاکہ پہنچے جہاں بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر نے ان کا استقبال کیا۔ بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں تعزیتی کتاب پر دستخط کے دوران ڈاکٹر جے شنکر خود سردار ایاز صادق کے پاس آئے، مصافحہ کرتے ہوئے اپنا تعارف کروایا اور کہا کہ وہ پاکستانی اسپیکر کو پہچانتے ہیں۔

یہ ملاقات مئی 2025 کی کشیدگی کے بعد ایک اہم سفارتی رابطے کی نشاندہی کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات، تحمل اور باہمی تعاون پر زور دیا ہے، جس میں کشیدگی سے بچنے کے لیے امن مذاکرات اور واقعۂ پہلگام کی مشترکہ تحقیقات کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

دورے کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے بیگم خالدہ ضیا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے صاحبزادے طارق رحمان سے تعزیت کی۔ انہوں نے وزیراعظم، پارلیمنٹ، حکومت، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستان کے عوام کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کی ترقی کے لیے بیگم خالدہ ضیا کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے دورِ اقتدار میں پاک بنگلہ دیش تعلقات کی مضبوطی میں ان کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے بنگلہ دیش کے مشیرِ قومی سلامتی خلیل الرحمان، مشیرِ قانون و انصاف آصف نذیر اور بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں اسپیکر نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان و بنگلہ دیشی عوام کے لیے صبر کی دعا کی۔

Comments

Comments are closed.