BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

سندھ کابینہ نے کراچی میں صنعتی علاقوں کی ترقی کیلیے 2.9 ارب روپے کی منظوری دیدی

سندھ حکومت صوبے کے دیگر انڈسٹریل اسٹیٹس کے لیے الگ پیکیج کا اعلان کرے گی، وزیراعلیٰ سید مراد علی
شائع اپ ڈیٹ

سندھ کابینہ نے کراچی میں صنعتی علاقوں کی ترقی کے لیے 2.9 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام صنعتی علاقوں کی سڑکوں اور نکاسی آب کے نظام کی مرمت کی جائے گی، انہوں نے صنعتی ترقی کے لیے صوبائی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جدید انفرااسٹرکچر معاشی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے کے دیگر انڈسٹریل اسٹیٹس کے لیے الگ پیکیج کا اعلان کرے گی، صوبے کے دیگر شہروں کی صنعتی اسٹیٹس کی ترقی کے لیے انڈسٹریز ڈپارٹمینٹ کام کر رہا ہے، جیسے ہی ترقیاتی منصوبہ تیار ہو جائے گا، پیکیج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 23 اضلاع میں عوامی کچہریاں منعقد کی گئی تھیں۔ عوامی کچہریوں میں امن و امان، پولیس، صحت کی سہولیات، بلدیاتی خدمات، واٹر سپلائی (پی ایچ ای)، سڑکوں، آبپاشی اور تعلیم سے متعلق شکایات موصول ہوئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ عوامی شکایات کا ازالہ کر کے اس کی رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے حکم دیا کہ جنوری کے دوسرے ہفتے سے دوبارہ عوامی کچہریاں شروع کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وارننگ دی کہ اگر ان شکایات کا ازالہ نہ ہوا تو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Comments

Comments are closed.