BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

کراچی میں کل سے سرما کی پہلی بارش کی پیش گوئی، سردی میں اضافے کا امکان

  • آئندہ ہفتے خیبرپختونخوا، گلگت، کشمیر، بلوچستان اور پنجاب کے بعض علاقوں میں برف باری کا امکان
شائع اپ ڈیٹ

محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں کل سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ منگل اور بدھ کو کراچی پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں ہلکی بارشیں ہوں گی اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

موسم کی پیش گوئی کے مطابق آج سے ایک مغربی لہر مغربی بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جو کل سے ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں تک پھیل جائے گی۔ اس کے اثر سے 30 دسمبر کو جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، حیدرآباد، میرپورخاص، ٹھٹہ، بدین، تھرپارکر اضلاع اور کراچی ڈویژن میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی اور سندھ کے دیگر کئی حصوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے ،اس کے علاوہ آئندہ ہفتے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بلوچستان اور پنجاب کے بعض علاقوں میں بھاری برف باری کا امکان ہے۔

موسمیاتی محکمہ کے مطابق اس ہفتے پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 29 دسمبر (آج) کی رات سے ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو 30 دسمبر سے مزید شدت اختیار کر جائے گا۔ توقع ہے کہ یہ موسمی نظام 31 دسمبر کو ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ 2 جنوری 2026 تک بالائی علاقوں میں برقرار رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس موسم کے اثرات کے تحت 29 سے 31 دسمبر کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، ژوب، قلات، برخان، سبی، لورالائی، موسی خیل، تربت، گوادر، جیوانی، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں بارش، ہوا/گرج چمک کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جس کے درمیان وقفے بھی ہوسکتے ہیں۔ اس دوران سندھ کے کراچی، حیدرآباد، دادو، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، بدین اور آس پاس کے علاقوں میں 30 دسمبر کو چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Comments

Comments are closed.