BR100 Decreased By (-0.92%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.75%)
KSE30 Decreased By (-0.71%)
BAFL 56.58 Decreased By ▼ -0.29 (-0.51%)
BIPL 24.50 Decreased By ▼ -0.46 (-1.84%)
BOP 30.11 Decreased By ▼ -0.24 (-0.79%)
CNERGY 12.94 Decreased By ▼ -0.18 (-1.37%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.47 Decreased By ▼ -4.98 (-2.59%)
FABL 93.76 Decreased By ▼ -0.38 (-0.4%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.50 Decreased By ▼ -0.22 (-1.49%)
GGL 19.05 Decreased By ▼ -0.51 (-2.61%)
HBL 304.34 Decreased By ▼ -1.76 (-0.57%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -2.62 (-1.3%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.04 Decreased By ▼ -0.05 (-0.82%)
LOTCHEM 26.00 Decreased By ▼ -0.46 (-1.74%)
MLCF 91.45 Decreased By ▼ -1.71 (-1.84%)
OGDC 313.40 Decreased By ▼ -3.33 (-1.05%)
PAEL 35.20 Decreased By ▼ -0.43 (-1.21%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.06 Decreased By ▼ -5.85 (-2.58%)
PRL 91.01 Decreased By ▼ -2.01 (-2.16%)
SNGP 90.83 Decreased By ▼ -1.01 (-1.1%)
SSGC 23.28 Decreased By ▼ -0.53 (-2.23%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.85 Decreased By ▼ -0.71 (-1.26%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

پی سی بی نے دو نئی پی ایس ایل فرنچائز ٹیموں کیلئے 10 بولی دہندگان کو شارٹ لسٹ کر دیا

  • کامیاب بولی دہندگان کو فرنچائز ٹیم کے نام منتخب کرنے کا حق حاصل ہوگا ، چھ شہروں میں سے انتخاب ممکن
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی بولی کمیٹی نے دو نئی ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائز ٹیموں کی فروخت کے لیے موصول ہونے والی تجاویز کی تکنیکی جانچ کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔

مقررہ وقت کے اندر دنیا بھر سے کل 12 تجاویز موصول ہوئیں، جن کا پی سی بی کی بولی کمیٹی نے گزشتہ تین دنوں میں بغور جائزہ لیا۔

شفاف اور جامع تکنیکی جانچ کے بعد پی سی بی بولی کمیٹی نے 10 بولی دہندگان کو اہل قرار دیا جو تکنیکی معیار پر پورا اترے اور اب وہ دوسرے مرحلے میں شامل ہوں گے۔

یہ 10 اہل بولی دہندگان آئندہ جمعرات (8 جنوری 2026) کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں ہونے والی نیلامی میں حصہ لیں گے، جہاں دو نئے ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیموں کے فرنچائز حقوق کے لیے بولیاں لگائی جائیں گی۔

نیلامی میں کامیاب بولی دہندگان کو مندرجہ ذیل شہروں میں سے اپنی فرنچائز ٹیم کے نام منتخب کرنے کا حق حاصل ہوگا جن میں راولپنڈی، حیدرآباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ شامل ہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا تمام اہل بولی دہندگان کو مبارکباد پیش اور مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی جانب سے گہری دلچسپی کی قدر کرتا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو دلچسپی رکھنے والے فریقین مقررہ وقت تک تجاویز جمع نہ کرا سکے، ہم ان کے جوش و جذبے کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دیگر مواقع تلاش کرنے کے منتظر ہیں۔ لیگ کو امید ہے کہ اس نیلامی کے ذریعے پی ایس ایل کی توسیع اور ارتقاء میں ایک اور اہم سنگ میل حاصل ہوگا۔

Comments

Comments are closed.