BR100 Decreased By (-0.07%)
BR30 Decreased By (-0.37%)
KSE100 Decreased By (-0.03%)
KSE30 Decreased By (-0.02%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.30 Decreased By ▼ -0.05 (-0.16%)
CNERGY 13.08 Decreased By ▼ -0.04 (-0.3%)
DFML 16.78 Increased By ▲ 0.88 (5.53%)
DGKC 192.15 Decreased By ▼ -0.30 (-0.16%)
FABL 94.00 Decreased By ▼ -0.14 (-0.15%)
FCCL 52.63 Decreased By ▼ -0.16 (-0.3%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.16 Decreased By ▼ -0.40 (-2.04%)
HBL 306.11 Increased By ▲ 0.01 (0%)
HUBC 201.40 Decreased By ▼ -0.02 (-0.01%)
HUMNL 10.06 Decreased By ▼ -0.10 (-0.98%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.04 (0.15%)
MLCF 93.02 Decreased By ▼ -0.14 (-0.15%)
OGDC 315.30 Decreased By ▼ -1.43 (-0.45%)
PAEL 35.50 Decreased By ▼ -0.13 (-0.36%)
PIBTL 14.86 Increased By ▲ 0.18 (1.23%)
PIOC 243.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
PPL 224.80 Decreased By ▼ -2.11 (-0.93%)
PRL 93.05 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
SSGC 23.76 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.83 Increased By ▲ 0.03 (0.38%)
TPLP 12.88 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
TRG 56.79 Increased By ▲ 0.23 (0.41%)
UNITY 8.08 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

سی ٹی او لاہور کی کارروائی، 2.646 ارب روپے کی ریکوری

یہ رقم تشخیصی کارروائی کی کامیاب تکمیل کے بعد متعین کی گئی، ایف بی آر
شائع اپ ڈیٹ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ذیلی ادارے کارپوریٹ ٹیکس آفس (سی ٹی او) لاہورنے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے ٹیکس دہندہ سے 2.646 ارب روپے برآمد کئے جو اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا تھا۔

ایف بی آر نے ایک بیان میں کہا کہ کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور نے کارروائی کے دوران 2.646 ارب روپے کی ریکوری کی ہے۔

ایف بی آر کی کے مطابق یہ ریکوری انکم ٹیکس واجب الادا رقم سے متعلق ہے جو ایک ایسے ٹیکس دہندہ کے خلاف قائم کی گئی تھی جو اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا تھا اور یہ رقم تشخیصی کارروائی کی کامیاب تکمیل کے بعد متعین کی گئی۔

کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور نہ صرف ایک ہی کیس میں بھاری مالیت کا ٹیکس ڈیمانڈ قائم کیا بلکہ تمام قانونی تقاضوں کو پیشہ ورانہ انداز میں اور ٹیکس قوانین کی متعلقہ دفعات کے عین مطابق پورا کرتے ہوئے اس کی ریکوری بھی یقینی بنائی۔

یہ ریکوری فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور اس کی فیلڈ فارمیشنز کی اعلیٰ مالیت کے مقدمات کو مؤثر انداز میں نمٹانے اور سرکاری محاصل کے تحفظ میں پیشہ ورانہ صلاحیت اور مؤثریت کی عکاس ہے۔

ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ کارروائی سے ٹیکس نادہندگی کے سنگین معاملات سے نمٹنے کے لیے ایف بی آر کے مضبوط مؤقف کی عکاسی ہورہی ہے اس عمل میں قانونی تقاضوں اور انصاف کو بھی یقینی بنایا گیا۔

ایف بی آر کے مطابق بورڈ مالی سال 25-2024 میں نفاذِ قانون کے اقدامات کے ذریعے 874 ارب روپے برآمد کرنے میں کامیاب رہا، جبکہ مالی سال 24-2023 میں یہ رقم 105 ارب روپے تھی۔

مالی سال 2025-26 کے دوران نفاذی اقدامات کے تحت ایف بی آر نے 389 ارب روپے وصولی کا ہدف مقرر کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.