یوکرین نے رات میں ڈرون حملے کیے ، ماسکو کو نشانہ بنایا ، روس کا دعویٰ
- کم از کم 3 ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا گیا ، میئر ماسکو سرگئی سوبیانن
یوکرین نے رات کے وقت ڈرون حملے کرکے ماسکو کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجےمیں روس کے دارالحکومت کے بالکل جنوب میں واقع علاقے ٹولا میں آگ بھڑک اٹھی۔
روسی حکام کے مطابق ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانن نے ٹیلیگرام پر بتایا کہ ماسکو کی جانب بڑھنے والے کم از کم تین ڈرونز کو مار گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز کو ڈرون کے ملبے گرنے والی جگہوں پر بھیجا گیا، تاہم فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
روسی سول ایوی ایشن حکام کے مطابق دارالحکومت کے چار بڑے ہوائی اڈوں میں سے دو نے محدود آپریشن کیے۔ روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ اس کے فضائی دفاعی یونٹس نے رات کے دوران 172 یوکرینی ڈرونز کو تباہ کیا، جن میں سے تقریباً نصف سرحدی علاقوں میں مار گرائے گئے۔
ٹولا کے گورنر دمتری ملیایوف کے مطابق گرائے گئے یوکرینی ڈرون کے ملبے سے صنعتی مقام میں آگ بھڑک اُٹھی ۔























Comments
Comments are closed.