پاکستان
سندھ حکومت نے خواتین کیلئے سکوٹی رائیڈنگ تربیت کا آغاز کر دیا
تمام اضلاع میں خواتین کو پنک اسکوٹرز کے لیے درخواست دینے کی خاص ترغیب دی جائے گی، شرجیل انعام
سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کے کورنگی، گلشنِ اقبال اور ملیر میں اسکوٹی تربیت کا آغاز ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں خواتین کو پنک اسکوٹرز کے لیے درخواست دینے کی خاص ترغیب دی جائے گی۔
شرجیل میمن نے بتایا کہ حیدرآباد میں اسکوٹر کی تربیت 18 دسمبر سے شروع ہوئی اور جلد سندھ کے دیگر شہروں بشمول سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد اور میرپورخاص میں بھی یہ پروگرام شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ تربیت کا مقصد محفوظ اسکوٹر چلانے کی مہارت پیدا کرنا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد خواتین کے لیے محفوظ اور آسان آمد و رفت کو فروغ دینا ہے، اور خواتین کا بااختیار بنانا سندھ حکومت کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025






















Comments