BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغاز، یہودی ربی کی آخری رسومات ادا

  • سڈنی کی چاباد آف بونڈی سینیگوگ میں ہونے والی آخری رسومات کے دوران سوگواروں پر رقت طاری ہو گئی
شائع اپ ڈیٹ

سڈنی کے علاقے بونڈی میں قتل کیے گئے یہودی ربی کی آخری رسومات کے موقع پر بدھ کو غم اور سوگ کی کیفیت چھائی رہی۔ بونڈی بیچ حملے میں ہلاک ہونے والے 15 افراد میں سے سب سے پہلے ربی ایلی شلانگر کو سپردِ خاک کیا گیا۔

سڈنی کی چاباد آف بونڈی سینیگوگ میں ہونے والی آخری رسومات کے دوران سوگواروں پر رقت طاری ہو گئی، جبکہ بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر جمع ہو کر ربی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے رہے۔ پانچ بچوں کے والد 41 سالہ ربی ایلی شلانگر اتوار کی شام اس وقت مارے گئے جب مسلح افراد نے ایک یہودی تہوار پر فائرنگ کر دی۔ دو نوجوان خواتین غم سے نڈھال ہو کر تابوت سے لپٹ گئیں، جبکہ ربی کے سسر یہورام اُلمان نے آبدیدہ ہو کر کہا کہ ان کے لیے یہ سوچنا بھی ممکن نہیں کہ وہ ایک دن بھی اپنے داماد کے بغیر گزاریں گے۔

ربی ایلی شلانگر کو علاقے میں “ربی آف بونڈی” کے نام سے جانا جاتا تھا۔ وہ جیلوں اور اسپتالوں میں بھی خدمات انجام دیتے رہے۔ ان کی آخری رسومات یہودی تہوار حنوکہ کے دوران ہوئیں، جو عموماً خوشیوں کا موقع ہوتا ہے، مگر اس بار فضا سوگوار رہی۔

سینیگوگ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، جبکہ اندر جگہ نہ ملنے والے افراد سڑک پر کھڑے ہو کر موبائل فون کے ذریعے تقریب دیکھتے رہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ یہ دن یہودی برادری کے لیے نہایت مشکل ہے۔

اسی حملے میں مارے گئے ایک اور ربی، 39 سالہ یعقوب لیویٹن، کی تدفین بھی بعد ازاں شہر میں کی جائے گی۔ حکام کے مطابق حملہ آور باپ بیٹا شدت پسند نظریے سے متاثر تھے اور اس حملے کا مقصد یہودی برادری میں خوف پھیلانا تھا۔ واقعے نے آسٹریلیا میں اسلحہ قوانین اور یہود دشمنی کے خلاف اقدامات پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Comments

Comments are closed.