BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

پی ایس ایل کا 11 واں ایڈیشن آئندہ سال 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا

  • دو نئی فرنچائزز کے حقوق کی نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد کی جائے گی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کی باضابطہ تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 آئندہ سال 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی ایس ایل 11 کی تاریخوں کی تصدیق لیگ کے اگلے مرحلے میں توسیع کی تیاریوں کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ بورڈ نے مزید بتایا کہ دو نئی فرنچائزز کے حقوق کی نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد کی جائے گی، جسے براہِ راست نشر کیا جائے گا تاکہ ممکنہ سرمایہ کاروں اور دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے لیے مکمل شفافیت اور عالمی سطح پر رسائی یقینی بنائی جاسکے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو مسلسل مضبوط بین الاقوامی دلچسپی حاصل ہو رہی ہے جو لیگ کی بڑھتی ہوئی تجارتی حیثیت، عالمی پھیلاؤ اور طویل مدتی ترقی کی صلاحیت کی عکاس ہے۔ عالمی شراکت داروں کے ساتھ حالیہ روابط نے پی ایس ایل کے کاروباری ماڈل اور دنیا کی صفِ اول کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اس کے مقام پر اعتماد کو مزید مستحکم کیا ہے۔

پی ایس ایل کو مزید عالمی سطح پر فروغ دیا جائے گا

پی ایس ایل کو مزید عالمی سطح پر فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے محسن نقوی نے نیویارک میں منعقدہ پی ایس ایل روڈ شو سے خطاب میں کہا کہ لیگ کو مزید مضبوط بنانے اور عالمی شناخت دینے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

نیویارک میں اپنی نوعیت کے اس ایونٹ میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے نمایاں ارکان، ممکنہ بولی دہندگان، سرمایہ کار، اہم شراکت دار اور معروف پاکستانی کرکٹ اسٹارز شریک ہوئے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی شفافیت جدت اور مضبوط بین الاقوامی شراکت داری کے ذریعے پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین کرکٹ لیگز میں شامل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Comments

Comments are closed.